|
تیل تلاش کرنیوالی کمپنیوں اور وزارت پیٹرولیم میں تنازع طے کرادیا گیا

17-12-07, 02:52 PM
اسلام آباد ( حنیف خالد … نمائندہ جنگ) باخبر ذرائع کے مطابق صدر پرویز مشرف کی مداخلت ملکی و غیر ملکی گیس و تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں اور وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے مابین برسوں سے جاری تنازع اٹارنی جنرل آف پاکستان جسٹس (ر) ملک عبدالقیوم نے طے کرادیا ہے اور اس کی رپورٹ صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل احسان اللہ نے وزارت سنبھالتے ہی اٹارنی جنرل سے تیل و گیس سیکٹر کے وزارت پیٹرولیم کے ساتھ اختلافات طے کرانے کیلئے کہا۔ یہ اختلافات پاکستان میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے دریافت کی گئی قدرتی گیس کی قیمت خرید کے بارے میں تھے۔ تیل و گیس پالیسی 2001ء کے تحت وزارت پیٹرولیم کمپنیوں کو 2.9 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) قیمت دینے کی خواہاں تھی جبکہ وزارت پیٹرولیم نے اندھا دھند صوابدیدی اختیارات استعمال کئے حتیٰ کہ ایک گیس فیلڈ کی گیس کی قیمت 7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک دے ڈالی جبکہ دوسری کسی غیر ملکی کمپنیوں کو 2.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت دینے پر اڑی رہیں۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے صدر پرویز مشرف کی براہِ راست مداخلت پر یہ تنازع پالیسی کے مطابق طے کرانے کیلئے اٹارنی جنرل مخدوم علی خان کو سونپ دیا جو ایک سال تک اس تنازع کو طے نہ کراسکے۔ بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل ملک قیوم نے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کا موقف تسلیم کرلیا ہے اور وزارت پیٹرولیم کو ان سے 3.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ سے گیس خریدنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے وزیر احسان اللہ خان، جو صدر پرویز کے خاص معتمد ہیں، نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں اور اس پر عملدرآمد فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ احسان خان کے مطابق پاکستان برسوں سے ایران سے اپنے بارڈر پر گیس کی خریدار 6 سے ساڑھے 7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس خریدنے کیلئے کوشاں ہے، بارڈر سے قومی ٹرانسمیشن سسٹم میں گیس پہنچانے کیلئے سیکڑوں کلومیٹر اضافی پائپ لائن بچھانا ہوگی، ملک کے اندر دریافت ہونے والی گیس 3.89 ڈالر فی یونٹ خریدنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا، ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کریں گی جس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع بالواسطہ اور براہِ راست پیدا ہونگے۔ تنازع حل کرانے پر صدر پرویز نے اٹارنی جنرل کو شاباش دی ہے اور احسان اللہ کو اٹارنی جنرل کے فیصلے پر فوری اور مکمل عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ افسر شاہی کو ماضی کی طرح رکاوٹیں نہ ڈالنے دیں وگر نہ ملکی و غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کی بجائے دوسرے کسی ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیں گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|