واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سعودی عرب سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-09-08, 11:33 PM   #1
تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سعودی عرب سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 18-09-08, 11:33 PM

تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سعودی عرب سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ
پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم ہو چکی، اب عوام کو ریلیف ملے گا، پٹرول کے بعد دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائیگی، نوید قمر کی صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد(پاک ڈاٹ نیٹ) وفاقی وزیر خزانہ نوید قمر نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سعودی عرب سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم ہو چکی ہے اب عوام کو ریلیف ملے گا۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائیگی۔ ان خیالات کا اطہار نہوںنے جمعرات کے روز یہاں افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ سعودی حکومت سے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے بہت جلد اچھے نتائج نکلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم ہو چکی ہے اب عوام کو ریلیف ملے گا۔ نوید قمر نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد دیگر اہم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حکومت ایک جامع پلان پر عمل کر رہی ہے۔ آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں سے بھی معاونت لی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک سے 5 سو ملین ڈالر کی امداد رواں ماہ کے آخر میں مل جائیگی ۔ دیگر ادارے بھی اس سلسلے میں پاکستان کی امداد کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت معاشی استحکام کیلئے بانڈدسمبر میں جاری کریگی ۔ گندم کی امدادی قیمت کا آئندہ ہفتے اعلان کردیا جائیگا۔
٭٭٭٭٭٭
پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے طلباء کیلئے فری بس سروس شروع کرنیکا اعلان
لاہور (پاک ڈاٹ نیٹ) پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طالب علموں کےلئے فری بس سروس شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ اس مقصدکےلئے گاڑیاں بنانے والی مختلف کمپنیوں کو نئی اسکول بسیں بنانے کا ٹھیکہ دے دیا گیاہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم پرسرکاری اسکولوں کےلئے فری بس سروس دو ماہ تک شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ اسکول بسوں کا رنگ پیلا ہوگااورجیسے جیسے یہ بسیں تیارہوتی جائیں گی انہیں اسکول انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا کہ اس پالیسی پرعمل درآمد سے طلبا وطالبات کو سہوت ملنے کے ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا رش کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
٭٭٭٭٭٭

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 274
Reply With Quote
پرانا 19-09-08, 05:13 AM   #2
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,259
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سعودی عرب سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ

سلام،

اگر ہوئی بھی ہے تو ہمیں کیا فائدہ مل رہا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پیٹرول ابھی بھی 82 روپے کا ہے اور اوپر سے ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمیتں بڑھائیں گئیں ہیں۔
عجیب مذاق بنادیا ہے انہوں نے، سب کو لائن میں کھڑا کرو بھون دو۔

وسلام،
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-09-08, 07:56 PM   #3
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,079
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سعودی عرب سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ

آج تو جناب۔۔۔ سبسڈ‌ی ختم کرنے کا ہی اعلان کردیا گیا ہے۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فری, ٹریفک, پاک, پاکستان, ڈاٹ, وزیر, چینل, آج, انتظامیہ, اسلام, اعلیٰ, جلد, حکم, صورتحال, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیراعظم کے محل کے سائے میں دیہات بنیادی سہولتوں سے محروم گلاب خان خبریں 0 29-10-10 05:45 AM
سعودی عرب میں خواتین کے لئے ہوٹل کھل گیا وجدان دلچسپ اور عجیب 3 06-11-08 03:31 PM
سعودی عرب میں15 فیصد گاڑیوں کی خریدار خواتین ہیں عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:15 AM
::: امریکہ:تیل کی قیمتوں میں کمی ::: ابو کاشان خبریں 0 06-01-08 03:42 AM
وزیرستان:بم حملے میں عبداللہ محسود کا جانشین کمانڈر مسعودساتھی سمیت ہلاک عبدالقدوس خبریں 0 16-12-07 08:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger