واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تیل کی قیمتیں بحران نہیں: امریکہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-06-08, 07:55 PM   #1
تیل کی قیمتیں بحران نہیں: امریکہ
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 07-06-08, 07:55 PM

امریکہ کے توانائی کے سیکرٹری سیمویل بوڈمین نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ پریشان کن ہے لیکن کوئی بحران نہیں ہے۔
تیل کی قیمت ایک دن میں ریکارڈ اضافے کے بعد تقریباً ایک سو انتالیس ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مانگ اور سیاسی کشیدگی کے باعث جولائی میں یہ ایک سو پچاس ڈالر فی بیرل بھی ہوسکتی ہے۔

سیمویل بوڈمین نے کہا ہے کہ دنیا میں تیل کی پیداوار کے لیے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تیل کی فروخت میں سبسڈی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

سیمویل بوڈمین کا کہنا تھا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کسی بحران کی علامت نہیں، پریشان کن ضرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ غور کریں تو گزشتہ تین برسوں میں مسلسل تیل کی پیداوار پچاسی ملین بیرل روزانہ رہی ہے جبکہ تیل کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

امریکی توانائی کے سیکرٹری جاپان میں ہیں جہاں وہ ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی ایٹ کے وزراء کی ایک میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ جی ایٹ ممالک کے علاوہ چین، ہندوستان اور جنوبی کوریا کے وزراء بھی اس میٹنگ میں شریک ہو رہے ہیں جس کا مقصد تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے طریقۂ کار پر غور کرنا ہے۔

نیو یارک میں ہلکے خام تیل کی قیمت جمعہ کو ایک سو اڑتیس عشاریہ چوّن ڈالر تھی جو کاروبار بند ہونے کے بعد ایک سو انتالیس عشاریہ بارہ ڈالر ہوگئی۔ خام تیل کی قیمت پہلے ہی گزشتہ ماہ ایک سو پینتیس ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

تیل کی قیمت میں اضافہ اس وقت ہوا ہے جب ڈالر کی قیمت اور وال سٹریٹ میں حصص کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور امریکہ میں بیس سال میں سب سے زیادہ بیروزگاری دیکھی جا رہی ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ اسرائیل کا یہ بیان بھی ہے کہ جوہری ہتھیار بنانے کی صورت میں ایران پر حملہ ناگزیر ہوگا۔ اسرائیل کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے ایک اخبار کو بیان دیا تھا کہ ’اگر ایران نے جوہری اسلحہ بنانے کا پروگرام جاری رکھا تو ہم اس پر حملہ کریں گے۔‘

نائجیریا میں شیوران کارپوریشن کے ملازمین کی طرف سے ہڑتال پر جانے کا امکان بھی منڈی کے لیے پریشانی پیدا کر رہے ہیں کیونکہ اس سے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔

بعض تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ آئندہ اٹھارہ مہینوں میں تیل کی قیمتیں دو سو ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہیں۔ شمالی امریکہ میں بی بی سی کے مدیر جسٹن ویب کا کہنا ہے کہ منفی اعداد و شمار امریکیوں کو یاد دہانی کروا رہے ہیں کہ انہیں شدید مشکل اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے جو شاید کساد بازاری کی صورت بھی اختیار کر لے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 220
Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, ویب, وزیر, ایران, امریکہ, سال, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عورتیں مردوں سے تین گنا زیادہ بولتی ہیں: نئی تحقیق ام غزل عورت کہانی 35 24-05-11 11:16 AM
خواتین کی خاص عادتیں شیراز احمد گپ شپ 58 25-06-09 10:04 AM
اگر تیل کی قیمتیں ایسے ہی بڑھتی رہیں تو !!! قیصرجی قہقہے ہی قہقے 3 03-06-08 05:14 PM
تیل کی قیمتیں آسمان پر ! طاھر قہقہے ہی قہقے 1 04-03-08 09:01 AM
تیل اور گندم کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 12-12-07 09:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger