واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تیل کی قیمت کے فارمولےمیں تبدیلی!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-08-08, 04:24 PM   #1
تیل کی قیمت کے فارمولےمیں تبدیلی!!!
وجدان وجدان آف لائن ہے 01-08-08, 04:24 PM

وزیر خزانہ سید نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے والے فارمولے میں بعض اہم تبدیلیاں کی ہیں جس سے تیل کو صاف، اسکی ترسیل اور خرید و فروخت کرنے والی کمپنیوں کے نفع میں کمی واقع ہو جائے گی تاہم ان نئے اقدامات کا تیل کی مصنوعات کی قیمتوں پر کوئی فوری فرق نہیں پڑے گا۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کے اعلان کے لیے بلائی گئی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ نئے فارمولے کے اطلاق اور ڈیلرز اور پٹرول صاف کرنے اور بیچنے والوں کے نفع میں کمی سے فی لیٹر چار سے پانچ روپے کمی واقع ہو سکتی ہے لیکن حکومت چونکہ ڈیزل پر دی گئی سبسڈی کو ختم کر رہی ہے لہذا ان مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی اس ممکنہ کمی کا فائدہ عام صارف تک منتقل نہیں کیا جا رہا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں پایا جانے والا فرق اتنا زیادہ ہے کہ یہ اقدامات بھی اندرون ملک ان مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ذریعہ نہیں بن سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آج بھی ڈیزل پر فی لیٹر پینتیس روپے سبسڈی دے رہی ہے جس کی ماہانہ مقدار تیس ارب روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آہستہ آہستہ اس سبسڈی کو ختم کرنے کے لیے یہ اقدامات لے رہی ہے تاکہ جب یہ مکمل طور پر ختم کر دی جائے تو اسکا بوجھ عام صارف کو متاثر نہ کرے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے اور دیگر اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیل صاف کرنے والے کارخانوں (ریفائنری) پر عائد دو قسم کی ڈیوٹیز کی شرح دس فیصد سے کم کر کے ساڑھے سات فیصد کر دی گئی ہے۔

تیل فراہم کرنے والی کمپنیز (او ایم سیز) کے نفع کو سو ڈالر فی بیرل تیل کی قیمت پر ملنے والے نفع کی سطح پر منجمد کر دیا گیا۔ یعنی اگر تیل کی قیمت دو سو ڈالر فی بیرل بھی ہو جائے تو ان کمپنیز کے نفع میں اضافہ نہیں ہو گا۔ اسی طرح پٹرول پمپس کے نفع کو بھی اسی تناسب سے منجمد کر دیا گیا ہے۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 242
Reply With Quote
پرانا 01-08-08, 07:22 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,345
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: تیل کی قیمت کے فارمولےمیں تبدیلی!!!

مرے تو گا بیچارہ عام آدمی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, پاکستانی, وزیر, مکمل, منتقل, آج, آدمی, صارف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیرصحت کی مشیر کے گھر سے تین خواتین با زیاب جاویداسد خبریں 2 23-12-10 11:39 AM
کراچی:ٹارگٹ کلنگ میں تین گنا اضافہ ALI-OAD خبریں 0 17-12-10 09:10 PM
باراتیو ں سے بھری بس جھیل میں گر گئی، 24 خواتین، تین بچے اور ایک مرد ڈوب کر ہلاک جاویداسد خبریں 0 15-12-10 06:41 PM
خواتین میں کرتہ پہننے کا رواج جاویداسد گھر اور گھرداری 0 18-10-10 10:53 PM
تارکین وطن خواتین مقامی خواتین کی بری عادات اپنالیتی ہیں عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger