|
تین سو کارکن قتل ہوئے کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی، عامر خان

18-04-08, 08:04 AM
تین سو کارکن قتل ہوئے کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی، عامر خان
کراچی (پ ر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین عامر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان کی ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے اور صوبہ سندھ میں اس کا ایک حلقہ اثر ہے 2002ء کے عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایک ایک امیدوار کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت ایک جماعت نے ہمارے خلاف اقدامات کی شرط رکھی جس کے بعد گزشتہ 5/ سالوں سے مہاجر قومی موومنٹ سخت ترین حکومتی مظالم کا نشانہ بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت سیکڑوں ذمہ داران و کارکنان جھوٹے مقدموں میں قید ہیں 300/ سے زائد کارکنان قتل کردیئے گئے لیکن ایک قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی ہم اے آر ڈی کے پلیٹ فارم سے پرامن جدوجہد کا عمل بھی جا ری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18/ فروری کے انتخابات میں جمہوری قوتوں کی کامیابی سے یہ امید پیدا ہوئی کہ ہمارے دکھوں کا بھی مداوا ہوگا ہم نے ہر موقع پر Ard میں شامل جماعتوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا لیکن ہم پر ہونے والے مظالم کا ازالہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج جن مشکلات کا شکار ہے اس میں قومی یکجہتی کی جس قدر ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی انہوں نے کہا کہ انہیں عام سیاسی جماعتوں سے گفتگو کرنے پر اختلاف نہیں متحدہ سے بات کرنا ضروری ہے تو ضرور کی جائے لیکن دوستوں کو بھی ملحوظ رکھا جائے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|