|
تین گولیاں گردگورنر سلمان کے جسم پر 26 گولیاں لگیں, پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ

05-01-11, 07:08 AM
تین گولیاں گردن میں لگیں جس سے شہ رگ کٹ گئی، گولیاں عقب سے ماری گئیں
اسلام آباد (ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں گورنر پنجاب کے پوسٹ مارٹم میں فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال کے تین اور پمز کے دو ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سلمان تاثیر کی موت شہ رگ کٹ جانے کی وجہ سے ہوئی۔ سلمان تاثیر کی مجموعی طور پر 26گولیاں لگیں جن میں سے تین گولیاں ان کی گردن میں لگیں جن سے ان کی شہ رگ کٹ گئی جو موت کا سبب بنیں۔ 9گولیاں پوسٹ مارٹم کے دوران نکالی گئیں جبکہ باقی پہلے ہی نکل چکی تھی سلمان تاثیر کو تمام گولیاں عقب سے ماری گئیں جس سے ان کے پھیپھڑوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا تاہم ان کا دل محفوظ رہا۔ پوسٹ مارٹم میں پولی کلینک کے پتھالوجسٹ ڈاکٹر طاہر، سرجن جاوید احمد اور میڈیکل لیگل آفیسر ڈاکٹر ارشد کے علاوہ پمز کے پتھالوجسٹ پروفیسر انوار الحق اور میڈیکل لیگل آفیسر ڈاکٹر فرخ نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق گردن پر لگنے والی گولیوں سے ٹھوڑی اور گردن میں خلا پیدا ہوگیا تھا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|