|
تیونس کے سابق صدرکی حالت نازک ہو گئی، جدہ کے ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا

19-02-11, 03:33 AM
جدہ (اے پی پی) تیونس کے معزول صدر زین العابدین فالج گرنے کے بعد کوما میںچلے گئے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ہسپتال میں زین العابدین بن علی کی حالت نازک ہے، 74 سالہ سابق صدر پر فالج گرا تھا جس کے بعد وہ جدہ کے ہسپتال میں داخل ہیں۔ معالجین نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو روز سے کوما میں ہے اور ان کی حالت نازک ہے۔ تونیسیا کے سابق صدر اپنے خاندان کے ہمراہ 14 جنوری کو 23 سالہ اقتدار چھوڑ کر سعودی عرب میں پناہ گزین ہوئے تھے۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|