واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ثنا خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم مظفر وارثی انتقال کر گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-01-11, 10:36 PM   #1
ثنا خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم مظفر وارثی انتقال کر گئے
Ajmal Anjum Ajmal Anjum آف لائن ہے 29-01-11, 10:36 PM

انا للہ و انا الیہِ راجعون


کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ۔۔۔۔۔ وہی خدا ہے
اور
میرا پیمبر عظیم تر ہے ۔۔۔۔۔
جیسے لازوال حمدیہ اور نعتیہ کلام کے خالق محمد مظفر الدین احمد صدیقی المعروف مظفر وارثی ایک طویل علالت کے بعد 28 جنوری 2011 ء کو اس دارِ فانی سے دارِ جاودانی کی جانب انتقال فرما گئے ۔۔۔۔۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔ دعا ہے کہ رب ِ کریم انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔۔۔۔۔ آمین
مظفر وارثی 1933 ء میں میرٹھ میں پیدا ہوئے اور قیامِ پاکستان کے بعد لاہور آ گئے ۔ان کا تعلق الحاج محمد شرف الدین احمد کے خاندان سے تھا جو کہ صوفی وارثی کے نام سے معروف تھے اسی نسبت سے مظفر الدین احمد نے بھی اپنا تخلص " وارثی" رکھا ۔
مظفر وارثی نے شاعری کا آغازفلمی نغمہ نگاری سے کیا اور چالیس کے قریب فلموں کے لئے گیت لکھے لیکن 1972 میں اپنی شاعری کا رُخ غزل اور خاص طور پر حمد و نعت کی طرف موڑ لیا ۔۔۔۔۔ انہوں نے فنِ حمد و نعت گوئی میں کئی جدتیں پیدا کیں ۔ خالقِ کائنات نے انہیں شاید اسی لئے بہت رسیلی اور سریلی آواز سے نوازا تھا کہ جب وہ اپنے مخصوص آہنگ اور انداز میں حمد یا نعت پڑھتے تو حاضرین و سامعین پر وجد طاری ہو جاتا تھا ۔
ان کی حمد " کوئی تو ہے جو نظام ِ ہستی چلا رہا ہے ۔۔۔۔۔ وہی خدا ہے " گذشتہ تین دہائیوں سے زبان زدِ عام ہے ۔۔۔۔۔
غزلوں ، نظموں ، حمد و نعت کے علاوہ انہوں نے اپنی سوانح حیات " گئے دنوں کا سراغ " لکھی ، انہوں نے درجنوں کتب لکھیں جن میں ۔۔۔ حصار ۔۔۔۔ لہو کی ہریالی ۔۔۔ ستاروں کی آبجو ۔۔۔۔ کُھلے دریچے بند ہوا ۔۔۔۔ دل سے دیارِ نبی تک ۔۔۔۔۔ظلم نہ سہنا ۔۔۔۔۔ برف کی ناو اور دیگر کتب شامل ہیں ۔۔۔۔۔ انکی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ وقت نے انہیں " پرائڈ آف پرفارمنس " کے اعزاز سے بھی نوازا ۔۔۔۔۔

نمونہ ِ کلام

میرا پیمبر عظیم تر ہے
کمالِ خلاق ذات اُس کی
جمالِ ہستی حیات اُس کی
بشر نہیں ، عظمتِ بشر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ شرحِ احکامِ حق تعالیٰ
وہ خود ہی قانون ، خود حوالہ
وہ خود ہی قرآن ، خود ہی قاری
وہ آپ مہتاب ، آپ ہالہ
وہ عکس بھی اور آیئنہ بھی
وہ نقطہ بھی ، خط بھی دائرہ بھی
وہ خود نظارا ہے ، خود نظر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


موت پیشِ نبی چاہئے
مرتے دم زندگی چاہئے

دونوں دنیائیں مل جائیں گی
مصطفےٰ کی گلی چاہئے

اپنے سائے میں لے لیں حضور
مستقل روشنی چاہئے

نعتِ سرکار کے واسطے
لہجہِ وارثی چاہئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مظفر وارثی کی غزل کا انداز

خود سے چراغِ دل نہ بجھا ، اور دیکھ لے
کرتی ہے کیا سلوک ہوا ، اور دیکھ لے

جتنا بھی خود کو یاد ہے تُو بھول جائے گا
کچھ دیر آیئنے میں ذرا اور دیکھ لے

گُل پوش جسم دیکھ کے رائے زنی نہ کر
اِن بستیوں کے آبلہ پا اور دیکھ لے

بد دل نہ ہو یہ چاہنے والوں کا شہر ہے
چل ہی پڑے گی رسمِ وفا اور دیکھ لے

آنکھیں اسی لیے ہیں مظفر ملی ہوئی
منظر بہت سے دیکھ چکا ، اور دیکھ لے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جنرل ضیا الحق نے بزورِ شمشیر ملکی نظامِ سیاست و حکومت کو اسلامیانے کی کوششیں شروع کیں تو مظفر وارثی نے کہا کہ

ظلمت کو گھٹا کہنے سے خطرہ نہیں جاتا
دیوار سے طوفان کو روکا نہیں جاتا

فرمان سے پیڑوں پہ کبھی پھل نہیں آتے
تلوار سے موسم کوئی بدلا نہیں جاتا

دعووں کے ترازو میں تو عظمت نہیں ملتی
فیتے سے تو کردار کو ناپا نہیں جاتا

اللہ جسے چاہے اُسے ملتی ہے مظفر
عزت کو دوکانوں سے خریدا نہیں جاتا

Ajmal Anjum
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 238
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-01-11), ھارون اعظم (29-01-11), نیلم خان (31-01-11), مرزا عامر (29-01-11)
پرانا 29-01-11, 10:40 PM   #2
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,227
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,255 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
انا للہ و انا الیہِ راجعون
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-01-11), نیلم خان (31-01-11)
پرانا 30-01-11, 11:15 PM   #3
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,773
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (31-01-11)
پرانا 31-01-11, 12:15 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے آمین
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-01-11, 10:30 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,845
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم ۔۔۔۔۔۔
ہم نے اردو زبان کے ایک انتہائی منفرد انداز اور لہجے کے نعت گو شاعر کا ایک مختصر سا تعارف اورنمونہِ کلام یہاں پیش کرنے کی جسارت کی تھی لیکن انتظامیہ نے نہ جانے کیا سوچ کر اُسے شعرو شاعری کی دنیا سے ملک بدر کر کے " خبروں" کی دنیا میں لا پٹخا ۔۔۔۔۔ جس کی پیشانی پر انتظامیہ ہی کی جانب سے بحروفِ جلی تحریر ہے کہ " دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لئے یہاں تشریف لائیں "
ہم نے اس کاروائی پر اپنی تحریر کو دوبارہ سے پڑھا تو محسوس ہوا کہ عنوان میں شاید " انتقال کر گئے " کے الفاظ اس دربدری کا سبب ٹھہرے ہیں اور اگر عنوان صرف " ثنا خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم مظفر وارثی " ہوتا تو گمانِ غالب ہے کہ پھر اسے شعر و شاعری کی دنیا میں رہنے کی اجازت دے دی جاتی ۔۔۔۔۔
انتظامیہ کا فیصلہ سر آنکھوں پر جی ۔۔۔۔۔ ( اس کے سوا چارہ بھی تو نہیں ہے ) ۔۔۔۔۔ لیکن جمہوری دور ہے اتنا ضرور دیکھا جائے کہ زیرِ مشاہدہ تحریر میں " خبریت " کتنے فیصد ہے اور " شعریت " کا کیا تناسب ہے ۔۔۔۔۔ کیونکہ کل کلاں کوئی محترم رُکن مرزا غالب کی برسی پر غالب یا ان کی شاعری پر کچھ لکھیں اور اتفاق سے تحریر کا آغاز ہو کہ " آج مرزا غالب کی برسی ہے ۔۔۔۔۔ " تو اسے بھی خبر نامے کی نذر نہ کر دیا جائے ۔۔۔۔۔
اللہ کریم سب کے علم اور ذوق و شوق میں اضافہ فرمائیں ۔۔۔۔۔ آمین
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوششیں, کلام, پاکستان, وفا, وقت, قرآن, لکھے, نظر, اللہ, انداز, حیات, خدا, دل, دعا, ذرا, زندگی, سیاست, شہر, شاعری, علالت, عظیم, غزل, صوفی, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام چیتا چالباز اخلاق و آداب 6 19-10-10 05:41 PM
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ و سلام کا ثواب عادل سہیل عقیدہ رسالت 18 22-05-10 09:32 AM
تکمیل اِیمان کی شرط ::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے محبت ::: عادل سہیل عقیدہ رسالت 3 15-05-10 09:55 AM
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رازداں طارق راحیل پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 0 25-02-09 09:35 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger