|
جامعہ حفصہ اورانتظامیہ میں معاملات طےپا گئے ہیں،فضل الرحمان

12-10-08, 08:26 PM
درجہ بندی:
(1 votes - 5.00 average)
جامعہ حفصہ اورانتظامیہ میں معاملات طےپا گئے ہیں،فضل الرحمان
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جامعہ حفصہ اور اسلام آباد کی انتظامیہ میں معاملات طے پا گئے ہیں، جبکہ مولانا عبدالعزیز کی رہائی کےلئے طریقہ کار پر غور کیا جارہا ہے۔ جے یو آئی کی پالیسی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلح جنگ نہیں ہونی چاہئے، اور وہ پارلیمنٹ میں جے یو آئی کے اس موقف کو پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان اور افغانستان کا نہیں بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہے اور خطے کے تمام ملکوں کو مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت مضبوط اعصاب اور حکمت کے ساتھ فیصلے کرے تو بین الاقوامی دبائو کے باوجود آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|