|
جامعہ حفصہ کے طلبا وطالبات کا مظاہر ہ ،صدر سمیت آپر یشن کے ذمہ داروں کیخلا

19-04-08, 03:56 AM
جامعہ حفصہ کے طلبا وطالبات کا مظاہر ہ ،صدر سمیت آپر یشن کے ذمہ داروں کیخلاف مقد مہ کی درخواست
اسلام آباد(جنگ نیوز) مسجد اور جامعہ حفصہ کے طلبہ اور طالبات کی جانب سے جامعہ حفصہ کو دوبارہ تعمیر نہ کرنے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ایک غیر سرکاری تنظیم کے رکن نے صدر پرویز مشرف سمیت لال مسجد آپریشن کے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری تنظیم ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے نمائندے خالد خواجہ کی قیادت میں لال مسجد آپریشن کے خلاف مظاہرہ اور تھانہ آبپارہ تک مارچ کیاگیا، مظاہرے میں صدر پرویز، چئیرمین جوائنٹ چیف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید، سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ کے علاوہ دیگر افراد کے خلاف لال مسجد آپریشن کروانے پر مقدمہ درج کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی۔ اس موقع پر خالد خواجہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل اور لال مسجد آپریشن میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہیں اور حکومت کو چاہیئے کہ اقوام متحدہ سے بینظیر قتل کی تحقیقات کروانے کے ساتھ ساتھ لال مسجد آپریشن کی بھی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروائی جائیں۔ پولیس افسر شبیر حسین نے درخواست وصول کرنے کی تصدیق کی اور قانونی کاروائی کرنے کا کہا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا مقدمے میں صدر پرویز کا نام شامل ہوگا یا نہیں۔دریں اثناء لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے طلباء کی جانب سے جامعہ حفصہ کو دوبارہ تعمیر نہ کرنے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ایک غیر سرکاری تنظیم کے رکن نے صدرپرویز سمیت لال مسجد آپریشن میں ہونے والی 100سے زائد ہلاکتوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ جمعے کو مظاہرین نے جن میں طلباء طالبات بھی شامل تھے، لال مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس میں مولانا عبدالعزیز کی رہائی اور لال مسجد آپریشن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے نعرے درج تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|