واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جاوید ہاشمی: سٹوڈنٹ یونین سے تحریکِ انصاف تک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-12-11, 07:28 PM   #1
جاوید ہاشمی: سٹوڈنٹ یونین سے تحریکِ انصاف تک
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 24-12-11, 07:28 PM

کہتے ہیں کہ سیاست میں کوئی بھی مستقل حریف یا حلیف نہیں ہوتا اور ایسا ہی معاملہ ملتان کے دو مخدوموں یعنی جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی کا ہے ۔
لگ بھگ ایک دہائی تک ایک دوسرے کے مدِمقابل انتخاب لڑنے والے اب دونوں سیاست دان تحریکِ انصاف میں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں۔جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی سنہ انیس سو ننانوے سے دو ہزار آٹھ تک چار مرتبہ ملتان کے ایک ہی انتخابی حلقے سے ایک دوسرے کے آمنے سامنے اپنی اپنی جماعت کی طرف سے امیدوار تھے۔
جاوید ہاشمی مسلم لیگ نون کے سینیئر نائب صدر تھے اور سنہ دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں جاوید ہاشمی تین مختلف حلقوں سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے۔
تجزیہ نگار جاوید ہاشمی کی تحریکِ انصاف میں شمولیت کو مسلم لیگ نون کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں اور خود مسلم لیگ نون کے رکنِ اسمبلی ایاز امیر کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کا پارٹی چھوڑنا ان کی جماعت کے لیے نفسیاتی دھچکا ہے۔
جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان سے تعلق رکھنے والے مخدوم جاوید ہاشمی ایک باہمت، بہادر اور بااصول سیاست دان کے طور پر جانے جاتے ہیں اور انہوں نے سابق فوجی صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ نون کی باگ ڈور سنبھالی۔
جاوید ہاشمی نے سٹوڈنٹس یونین سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور جمعیت طلبہ اسلام کے پلیٹ فارم سے طالب علم رہنما کے طور پر سامنے آئے۔
انہوں نے بنگلہ دیش نامنظور تحریک سے شہرت حاصل کی اور سنہ انیس سو ستتر میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خلاف چلنے والی پاکستان قومی اتحاد کی تحریک میں پیش پیش رہے۔مخدوم جاوید ہاشمی ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس وقت کے سابق فوجی صدر جنرل (ریٹائرڈ) ضیاء الحق کی کابینہ میں وزیر بھی رہے تاہم بعدازاں وہ وزیر بننے کے اقدام پر افسوس کا اظہار بھی کرتے رہے۔
مسلم لیگ نون کے سابق رہنما نے کچھ عرصہ ائیر مارشل (ریٹائرڈ) اصغر خان کی جماعت تحریکِ استقلال میں گزارا اور بعد میں وہ مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔ سنہ انیس سو ستتر میں جاوید ہاشمی لاہور سے قومی اتحاد کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار بنے تاہم قومی اتحاد نے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا۔
جاوید ہاشمی نے انتخابی سیاست کا آغاز سنہ انیس سو پچاسی میں ہونے والے غیر جماعتی انتخابات میں حصہ لے کرکیا اور رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
سنہ دو ہزار میں جب مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب میں چلے گئے تو اس وقت جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ نون کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا۔
اس دوران جاوید ہاشمی کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں لاہور کی احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو یعنی نیب نے ایک ریفرنس دائر کیا اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
جاوید ہاشمی نے اپنی اسیری کے دوران سنہ دو ہزار دو کے انتخابات میں حصہ لیا تاہم وہ ملتان میں اپنے روایتی حریف شاہ محمود قریشی سے ہار گئے لیکن لاہور کے حلقے سے وہ رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔
جاوید ہاشمی انیس اکتوبر سنہ دو ہزار تین کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرنے کے نتیجے میں گرفتار ہوئے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں فوج کے مونوگرام والے لیٹر ہیڈ پر فوجی حکمرانوں کے خلاف ایک خط موصول ہوا ہے۔چھبیس اگست سنہ دو ہزار چار کو حزبِ مخالف کی جماعتوں کے اتحاد اے آر ڈی نے جاوید ہاشمی کو سابق وزیرِ اعظم شوکت عزیز کے مقابلے میں وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کیا۔
جاوید ہاشمی اپنے خلاف بغاوت کے ایک مقدمہ میں اگست سنہ دو ہزار سات کو ضمانت پر رہا ہوئے اور ان کا لاہور میں استقبال کیا تاہم اس موقعے پر مسلم لیگ نون کےسرکردہ رہنما نظر نہیں آئے۔
سنہ دو ہزار آٹھ کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ نون کی قیادت اور جاوید ہاشمی میں دوریاں پیدا ہوئیں اور جاوید ہاشمی نے اپنی جماعت کی پالیسیوں پر تنقید کی۔
جاوید ہاشمی پر جولائی سنہ دو ہزار دس میں فالج کا حملہ ہوا تاہم صحتیاب ہونے کے کچھ عرصے بعد انہوں نے دوبارہ سیاست میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔
جاوید ہاشمی نے اپنی قید کے دوران ’ہاں میں باغی ہوں‘ اور ’تختہ دار کے سائے تلے‘ کے عنوان سے دو کتابیں بھی لکھیں۔


جاوید ہاشمی: سٹوڈنٹ یونین سے تحریکِ انصاف تک
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,282
شکریہ: 10,301
3,102 مراسلہ میں 7,458 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 113
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (24-12-11), ننھا بچہ (24-12-11), حیدر (25-12-11), عبدالقدوس (25-12-11), عبداللہ آدم (25-12-11)
پرانا 24-12-11, 09:17 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,513
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,919 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پاکستانی مراسلہ دیکھیں
جاوید ہاشمی نے سٹوڈنٹس یونین سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور جمعیت طلبہ اسلام کے پلیٹ فارم سے طالب علم رہنما کے طور پر سامنے آئے۔

جاوید ہاشمی: سٹوڈنٹ یونین سے تحریکِ انصاف تک
جاوید ہاشمی جمعیت طلبہ اسلام سے نہیں بلکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے پلیٹ فارم سے سیاست میں آئے ہیں۔ دونوں مختلف اور الگ الگ تنظیمیں‌ ہیں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-12-11), پاکستانی (24-12-11), حیدر (25-12-11), عبدالقدوس (25-12-11), عبداللہ آدم (25-12-11)
پرانا 25-12-11, 12:20 AM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,031
کمائي: 99,982
شکریہ: 24,005
4,984 مراسلہ میں 14,702 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہارون بھائی !میں شرطیہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ بی بی سی والوں کی دانستہ حرکت تھی، جس کا بیک اپ یہ ہو گا کہ جی یہ غلطی سے ہو گیا ہے !!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (27-12-11), حیدر (25-12-11)
پرانا 27-12-11, 07:31 PM   #4
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,513
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,919 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
ہارون بھائی !میں شرطیہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ بی بی سی والوں کی دانستہ حرکت تھی، جس کا بیک اپ یہ ہو گا کہ جی یہ غلطی سے ہو گیا ہے !!!
عبداللٰہ بھائی، غلطی ہوئی ہو یا دانستہ حرکت، میں نے صرف ریکارڈ کی درستگی کے لئے یہاں پر بتایا۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (27-12-11)
پرانا 27-12-11, 07:36 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,903
شکریہ: 52,518
11,179 مراسلہ میں 35,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوئی مائی کا لال بی بی سی کا ریکارڈ درست کر دکھائے تو مانیں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-12-11), عبداللہ آدم (28-12-11)
پرانا 27-12-11, 08:57 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,182
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان میں اگر کسی سیاستدان پر اعتبار کیا جاسکتا ہے تو وہ جاوید ہاشمی ہے
کاش وہ اپنی جماعت خود بناتے تو میں ان کی اگلی صفوں کا سپاہی ہوتا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (27-12-11)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ناروے - سٹوڈنٹ ویزہ معلومات درکار پاکستانی مختلف ممالک کے متعلق معلومات اور حصول ویزا میں معاونت 12 28-10-11 09:38 PM
عزيزي بطور سٹوڈنٹ شمشاد احمد سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 0 24-08-11 12:16 AM
بینک لون فار سٹوڈنٹ ؟ محمدخلیل گپ شپ 5 21-01-11 06:19 PM
MBA کا سٹوڈنٹ پارٹ 2 معظم قہقہے ہی قہقے 41 24-08-09 09:22 PM
MBA کا اسٹوڈنٹ ابو عمار قہقہے ہی قہقے 7 19-08-09 12:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger