|
جاوید ہاشمی کی بینظیر سے ملاقات، آمریت کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

26-10-07, 11:04 AM
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ( ن) کے قائم مقام صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے 18 اکتوبر کے واقعے کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات جمہوریت میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، آمریت سے نجات حاصل کرنے کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، وہ جمعرات کو بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو سے سانحہ 18 اکتوبر پر تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف میاں رضا ربانی، مسلم لیگ (ن) سندھ کے قائم مقام صدر سلیم ضیاء ، ( ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری مخدوم شاہنواز، سابق گورنر ممنون حسین، ڈاکٹر علی حیدر شاہ، وقار مہدی، اعجاز درانی، طارق خان و دیگر بھی موجود تھے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں کراچی میں بے نظیر بھٹو سے تعزیت کیلئے آیا تھا اور اس سے قبل میاں نواز شریف نے بھی ان سے ٹیلی فون پر تعزیت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ میں 150 افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ بے نظیر بھٹو پر ہی نہیں بلکہ سیاسی قوتوں پر حملہ ہے ، ایسے حملے روکنے کیلئے ملکر جنگ کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور میثاق جمہوریت پر بھی بات چیت ہوئی ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ملک سے آمریت کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف رائے ہو سکتا ہے لیکن اہم معاملات میں سیاسی نہیں قومی ایجنڈا ہونا چاہئے اور ایک دوسرے کو قومی سطح پر سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اگرچہ ہمارے اور پیپلز پارٹی کے راستے الگ الگ ہو سکتے ہیں تاہم ملک کو آمریت سے چھٹکارا دلانے کیلئے ون پوائنٹ ایجنڈا ہے جو عوام کی آواز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے قیام کے بارے میں بھی اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ایک ایسی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے جس پر تمام جماعتیں متفق ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آزاد خود مختار الیکشن کمیشن کا قیام اور جنرل پرویز مشرف سے قوم کو آزادی دلانے کیلئے مسلم لیگ ( ن) اور پیپلز پارٹی کی سوچ میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے ، ہم جمہوریت کی ٹرین واپس پٹری پر لائیں گے تا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر ہو۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|