واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جاپان میں شدید زلزلے کے بعد سونامی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-03-11, 03:24 PM   #1
جاپان میں شدید زلزلے کے بعد سونامی
shafresha shafresha آن لائن ہے 11-03-11, 03:24 PM

Name:  110311085407_japan_earthquake_06.jpg
Views: 24
Size:  39.7 KB

جاپان میں جمعہ کی دوپہر آنے والے شدید زلزلے کے بعد پیدا ہونے والے سونامی کی قریباً دس میٹر اونچی لہریں ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں تباہی پھیلا رہی ہیں۔

ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ گھروں، کاروں اور کشتیوں اور چھوٹے بحری جہازوں کو پانی کی ایک ’دیوار‘ بہائے لے جا رہی ہے۔

اب تک پندرہ افراد(26 افراد بروز جمعہ بوقت 30:4 ) کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بہت سے افراد لاپتہ ہیں۔

جاپان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر پونے تین بجے کے قریب آنے والے اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت آٹھ اعشاریہ نو تھی اور اس کا مرکز ٹوکیو سے چار سو کلومیٹر دور سمندر میں بیس میل گہرائی میں تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ جاپان کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ تھا اور اس زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزلے سے ٹوکیو میں کئی منٹ تک عمارتیں لرزتی رہیں جس کے بعد لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ٹی وی فوٹیج کے مطابق ٹوکیو شہر کے متعدد علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی اور شہر کے مضافات میں واقع تیل صاف کرنے والے کارخانے سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

اس زلزلے کے نتیجے میں آنے والے سونامی سے جاپان کا شمال مشرقی شہر سینڈائی بری طرح متاثر ہوا ہے اور سارا شہر اور اس کے اردگرد کی زرعی زمین زیرِ آب آ گئی ہے۔ جاپانی ٹی وی پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں فیکیوشیما کے علاقے اور اوناہاما شہر میں کاریں، ٹرک، کشتیاں اور یہاں تک کہ عمارتیں پانی میں بہتی دکھائی گئی ہیں۔

ٹوکیو میں ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے اور کچھ جوہری بجلی گھر خودکار طریقے سے بند ہو گئے ہیں۔ سونامی کے بعد ناریٹا اور سینڈائی ائرپورٹس کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں کو جانے والی سڑکیں اور ریل رابطے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
سونامی وارننگ

جاپان میں اس شدید زلزلے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی امریکہ سمیت بحر الکاہل کے قریباً تمام ساحلی علاقے میں سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

بحرالکاہل کے سونامی وراننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ سونامی کر لہروں کی اونچائی دس میٹر تک ہو سکتی ہے اور یہ جنوبی امریکی ملک چلی تک پہنچ سکتی ہیں جبکہ ریڈ کراس کے مطابق اس سونامی کی اونچائی بحرِ الکاہل میں موجود بیشتر جزائر سے زیادہ ہے۔

سونامی کی لہریں کرل جزائر تک پہنچ گئی ہیں جنہیں پہلے ہی روسی حکام نے خالی کروا لیا تھا جبکہ فلپائن کے شمالی جزائر پر سونامی لہریں کسی بھی وقت پہنچے والی ہیں۔ انڈونیشیا میں شمالی سولاویسی، پوپوا اور ملوکو جزائر اور تائیوان کے شمالی اور مشرقی ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

بی بی سی اُردو

__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!

 
shafresha's Avatar
shafresha
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 189
Reply With Quote
پرانا 11-03-11, 03:31 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,097
شکریہ: 1,155
6,268 مراسلہ میں 14,148 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

اللہ سوہنا ہمارے حال پر رحم کرے آمین۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (11-03-11)
جواب

Tags
color, کلومیٹر, گئی, پہلے, پیدا, والی, لوگ, لاپتہ, چار, میل, موجود, ملک, متاثر, مطابق, امریکہ, جانے, دور, زلزلہ, سمندر, شہر, شدید, علاقے, عمارتیں, عالم, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سوچنے کی بات: آپ بھی سوچیں حیدر گپ شپ 29 30-10-11 06:19 PM
اب اس وقت کیا سوچ رہے ہیں خرم شہزاد خرم گپ شپ 335 25-02-11 08:43 AM
عالم اسلام میں انقلاب کی سونامی ALI-OAD اپکے کالم 0 30-01-11 08:11 AM
محبت رسول اایمان میں سے ہے sahj ایمان 1 28-10-10 04:12 PM
اب حل مسائل کوئی سوچا نہیں جاتا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 12:18 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger