|
جب تک صدر پرویز ہیں جمہوریت کیخلاف سازشیں ہوتی رہیں گی،منورحسن

16-04-08, 07:53 AM
جب تک صدر پرویز ہیں جمہوریت کیخلاف سازشیں ہوتی رہیں گی،منورحسن
اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید منور حسن نے کہا ہے کہ جب تک پرویز مشرف کرسیٴ صدارت پر موجود رہیں گے ایوان صدر میں جمہوری حکومت کو ناکام بنانے کی سازشیں ہوتی رہیں گی اور ملکی معاملات میں امریکی مداخلت اور بدامنی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز جماعت اسلامی کی پانچ روزہ مرکزی تربیتی ورکشاپ کے آخری سیشن سے خطاب اور سوالات کے جواب میں کہی۔ سید منور حسن نے کہا کہ پرویز مشرف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ وہ اب پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی تک براہ راست رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ سید منور حسن نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں میں بجاطور پر یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ پرویز مشرف کو اقتدار سے جلد رخصت نہ کیا گیا تو جمہوری اداروں کی آزادی خطرے میں پڑ سکتی ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام امریکی کنٹرول میں جا سکتا ہے۔ سید منور حسن نے کہا کہ چیف جسٹس اور ججوں کی بحالی کے مسئلے کو بلاوجہ طول دے کر عوام کے اندر بددلی اور بے چینی پھیلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے ورنہ پیچیدگیاں مزید بڑھیں گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|