|
ججوں کی بحالی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اعتراض نہیں،اعتزاز

23-04-08, 01:53 PM
ججوں کی بحالی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اعتراض نہیں،اعتزاز
اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اصل مسئلہ ججوں کی بحالی کا ہے اگر مقررہ مدت کے اندر اعلان بھوربن کے مطابق تمام عدلیہ بحال ہو جاتی ہے تو اس سے بڑی کیا بات ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روز سینیٹ میں قائد ایوان میاں رضا ربانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کے بعد” جنگ “سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی ہے، میں راولپنڈی سے قومی اسمبلی کا الیکشن پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی نے مجھے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑنا یا نہ لڑنا ایک سوالیہ نشان ہے، ابھی میں اس بات کا جواب نہیں دے سکتا۔ قبل ازیں اعتزاز احسن اپنے انتخاب کے بعد پہلی بار منگل کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بلڈنگ میں قائم اپنے دفتر میں آئے۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر منیر اے ملک‘وکلاء رہنماء علی احمد کرد‘رشید اے رضوی‘چوہدری رمضان سمیت دیگر وکلاء ان کے ہمراہ تھے-اعتزاز احسن دو گھنٹے تک اپنے دفتر میں رہے، بعد ازاں سپریم کورٹ بلڈنگ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2نومبر کے کالے قانون کے نفاذ کے بعد وہ پہلی بار سپریم کورٹ کی عمارت میں آئے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ اندر آنے کی اجازت دی گئی۔-اس موقع پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج انہوں نے کالے کوٹ کی بجائے گرے رنگ کا کوٹ پہن رکھا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|