|
ججوں کی بحالی کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں،اعتزاز احسن

05-02-08, 09:35 AM
ججوں کی بحالی کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں،اعتزاز احسن
لاہور . . . سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں۔یہ بات انہوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کہی ۔اعتزازاحسن کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ججز کو بحال کرنے کے لئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں ہے حکومت کا کہنا غلط ہے کہ ججز کی بحالی کیلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔ ججز کو غیر آئینی طور پر معزول کیا گیا تھا اب انہیں آرمی چیف سے بڑا کوئی بھی افسر بحال کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان سے خوفزدہ ہے کہ اگر وہ باہر آگئے تو احتجاجی تحریک شروع ہوسکتی ہے لیکن میں جب بھی باہر آؤں گا ججوں کی بحالی کی بات کروں گا۔اعتزاز احسن کو میڈیکل چیک اپ کے لئے گھر سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے لایا گیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی اعتزازاحسن کے ساتھ تھی۔ اعتزاز نے ہاتھ ہلاکر وہاں موجود لوگوں کا شکریہ اداکیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|