واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ججوں کی تعداد: درخواست خارج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-06-08, 06:33 PM   #1
ججوں کی تعداد: درخواست خارج
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 18-06-08, 06:33 PM

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد اسلم نے قومی اسمبلی میں فنانس بل کے تحت ججوں کی تعداد میں اضافے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے۔
اس درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے کی۔عدالت نے کہا کہ فنانس بل میں ان ججوں کی تعداد بڑھانے کی صرف تجویز دی گئی ہے لہذا یہ ناقابل سماعت ہے۔

درخواست گذار اظہر مقبول شاہ نے بدھ کو درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل ستر کے تحت ججوں کی تعداد بڑہانے کے لیے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور قانون سازی ہونے کے بعد ججوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل قومی اسمبلی میں پاس ہونے کے بعد اُسے سینیٹ میں بھیج دیا جاتا ہے جس کے بعد اسے منظوری کے لیے صدر کو بھیج دیا جاتا ہے۔

اس درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد اسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بل پہلے قومی اسمبلی میں پیش ہونے دیا جائے اس کے بعد دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے پارلیمنٹ کو موقع دیا جانا چاہیے۔

درخواست گذار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ججوں کی تعداد فنانس بل کے ذریعے بڑھائی گئی تو پھر سینیٹ اور صدر کا کردار ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں اتحاد کے پاس سینیٹ میں اکثریت نہیں ہے اس لیے وہ فنانس بل کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ججوں کی تعداد سترہ سے بڑھا کر انتیس کرنے کی تجویز دی تھی اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نون سے مشاورت کی تھی۔

دریں اثناء پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے سمیت فنانس بل کے ذریعے قوانین میں مجوزہ بعض ترامیم واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بارے میں پیش کی گئی تحریک استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دی ہے۔

سینیٹ نے ایوان صدر اور قومی سلامتی کونسل کے بجٹ میں اضافہ نہ کرنے سمیت متعدد بجٹ تجاویز کی بھی منظوری دی ہے۔

سینیٹ میں بجٹ پر بحث مکمل ہونے کے بعد بدھ کے روز سینیٹرز نے تحاریک اور مختلف قراردادوں کے ذریعے بجٹ میں مختلف ترامیم کی سفارشات، تجاویز اور مطالبات پیش کئے۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے بجٹ کے بارے میں اختیارات صرف اس پر بحث تک ہی محدود ہیں اور بجٹ کو قانونی جواز فراہم کرنے والی دستاویز فنانس بل میں ترمیم سینیٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

اسی بنا پر حزب اختلاف کے تین سینیٹرز نے تحریک استحقاق کے ذریعے فنانس بل کا معاملہ ایوان بالا میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ کی آڑ میں ملکی قوانین میں ستائیس ترامیم فنانس بل کے ذریعے منظور کرنے کی کوشش کی ہے جس میں سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے جیسا اہم معاملہ بھی شامل ہے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 237
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, مکمل, موقع, اسلام, بجٹ پر بحث, ترمیم, خلاف, درخواست, سپریم, سال, سردار, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کا سری لنکن فوج سے دفاعی تعاون، تامل ٹائیگرز کی شکست کا باعث بنا فرحان دانش خبریں 5 28-08-11 08:10 PM
خیبر پختونخواہ، بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی، لاکھوں پاکستانی خبریں 4 30-07-10 08:07 PM
بالی وڈ فنکاروں کو ہزاروں کی تعداد میں عیداور کرسمس کارڈ ملے عبدالقدوس فن و فنکار 0 25-12-07 01:49 PM
مقتدر حلقوں نے ملکی سیاست میں غیر ملکی سفیروں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کا نوٹس لے لیا عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:30 PM
سانحہ کارساز: تحقیقاتی ٹیموں کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے‘ کئی زیر حراست عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger