|
ججوں کی تعداد میں اضافہ (ق) لیگ ووٹنگ میں شریک نہیں ہو گی اسلام آباد (میاں

22-06-08, 08:48 PM
ججوں کی تعداد میں اضافہ (ق) لیگ ووٹنگ میں شریک نہیں ہو گی
اسلام آباد (میاں ابرار) پاکستان مسلم لیگ (ق) آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مالیاتی بل میں شامل سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھا کر 16سے 29کرنے کی شق پرہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لے گی۔یہ فیصلہ گزشتہ روز پارلیمینٹ ہاؤس میں (ق) لیگ اور پی پی پی کے رہنماؤں کے مابین خصوصی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے ۔ (ق) لیگ کی نمائندگی قائد حزب اختلاف چوہدری پرویز الٰہی نے کی ۔ ایم این اے رضا حیات ہراج اور شیخ وقاص اکرم ان کی معاونت کر رہے تھے جب کہ حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ سید نوید قمر اوورسیز پاکستانیوں اور مذہبی امور کے وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کی۔ رابطہ کرنے پر (ق) لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے اس ملاقات کی تصدیق کی اور بتایا کہ پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی پی پی کے اس اقدام کے خلاف (ق) لیگ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کے مسئلے پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی پی پی کے رہنماؤں کو بتا دیا ہے کہ اتنی اہم قانون سازی کو مالیاتی بل میں شامل کرنا پارلیمانی روایات کے خلاف ہے “۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے پی پی پی پی پر واضح کیا ہے کہ وہ عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، تاہم پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اس قانون سازی کے لئے جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے وہ ”تمام جمہوری و پارلیانی روایات “ کے خلاف ہے ۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ” قانون سازی کرنے کے لئے یہ طریقہ مناسب نہیں کہ ایک اہم ترین معاملے کو بجٹ کا حصہ بنا دیا جائے اس معاملے کو کسی علیحدہ بل کا حصہ بنایا جانا چاہئے تھا چونکہ آپ (حکومت) کو سینٹ میں اکثریت حاصل نہیں اس لئے سینٹ کو بائی پاس کیا جا رہا ہے“۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے پی پی پی کے وزراء کو اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے ۔ تاہم ، ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی پی کی ٹیم (ق) لیگ کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب رہی کہ وہ آج کے اجلاس کا بائیکاٹ نہ کریں اور اسمبلی میں ہی موجود رہیں۔یہ فیصلہ بھی کیاگیا ہے کہ (ق) لیگ کے اراکین اسمبلی شیخ وقاص اکرم اور رضا حیات ہراج ججوں کی تعداد بڑھائے جانے کی شق پر ووٹوں کی گنتی سے قبل اپنی پارٹی کا موقف پیش کریں گے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کا خیال سینیٹر اسحاق ڈار نے پیش کیا تھا لہٰذا یہی وجہ ہے کہ ان کی پارٹی کے قائد میاں محمد نوازشریف نے ججوں کی تعداد میں مجوزہ اضافے کی حمایت سے کھلم کھلا انکار کے باوجود ، آخرکار مالیاتی بل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|