|
ججوں کی قربانی ضائع کرنا عدلیہ اور جمہوریت کیساتھ غداری ہو گی ،شہباز شریف

06-12-07, 09:10 AM
ججوں کی قربانی ضائع کرنا عدلیہ اور جمہوریت کیساتھ غداری ہو گی ،شہباز شریف
لاہور (جنگ نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتشار کا شکار ہے اور اگر تمام جماعتیں انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرتیں تو اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔آج بھی ملک پر وہی آمریت مسلط ہے، جس نے پہلے ملک کو دولخت کیا پھر سیاچن پلیٹ میں رکھ کر دشمن کو پیش کر دیا ۔ انہوں نے رہائشگا ہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور میرے کاغذات نامزدگی چوہدری پرویز الہی کے کہنے پر مسترد کئے گئے ہیں۔پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز نے جو قربانی دی ہے، اگر ہم نے اسے ضائع کر دیا تو یہ عدلیہ اور جمہوریت کیساتھ غداری ہو گی۔ امریکہ ذاتی مفادات کیلئے پرویز مشرف کا ساتھ دے رہا ہے، اسے پاکستانی عوام سے محبت ہوتی تو امریکہ اپنی زبان سے عدلیہ کی آزادی کیلئے بھی ایک لفظ ضرور بولتا ۔ سپریم کورٹ پر حملے کے ذمہ دار (ق) لیگ میں شامل ہیں اور وزیر ‘مشیر بنے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھ کر قائد اعظم کی روح بھی تڑپ رہی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پر وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|