واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ججوں کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-02-11, 05:03 AM   #1
ججوں کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 03-02-11, 05:03 AM

9 پی سی او ججوں کے خلاف 21 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ،
جسٹس عبدالحمید ڈوگر، افتخار حسین،شبر رضا، حسنات احمد، جہانزیب رحیم،یاسمین عباسی،حامد علی ، زاہد حسین اور سجاد حسین شاہ کو نوٹس،دو پی سی او جج خورشید انور بھنڈر اور ظفر اقبال قرےشی مقدمے سے فارغ
پی سی او ججوں کےلئے حلف نامے کا حکم اور عدلیہ پر حملے جےسے اقدامات بادی النظر مےں3 نومبر کے عدالتی فےصلے سے پہلے ہو چکے تھے، عدالت، سابق صدر ، سابق وزیر اعظم اور کورکمانڈروں کا معاملہ چیف جسٹس کو ارسال
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ نے پی سی او ججوں کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ججوں کو توہین عدالت کی کارروائی سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ 3 نومبر 2007 کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر سمیت 9 پی سی او ججز کے خلاف 21 فروری کو توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سابق چیف آف آرمی سٹاف پرویز مشرف اور شوکت عزیز سمیت کور کمانڈروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے حوالے سے معاملہ کو اس سے مختلف قرار دیا اور نئے بنچ کی تشکیل کےلئے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا جو کہ اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت نیا بنچ تشکیل دیں گے۔ فاضل عدالت کے حکم کے تحت 9 پی سی او ججوں میں جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر‘ جسٹس (ر) افتخار حسین‘ جسٹس شبر رضا رضوی‘ جسٹس حسنات احمد خان‘ جسٹس جہانزیب رحیم‘ جسٹس یاسمین عباسی‘ جسٹس حامد علی شاہ‘ جسٹس سید زاہد حسین اور جسٹس سید سجاد حسین شاہ کو نوٹس جاری کئے ہیں جن کے خلاف توہین عدالت کے قانون آرٹیکل 204 کے تحت فرد جرم عائد کی جائے گی اور 21 فروری سے کارروائی کا آغاز ہو گا جبکہ دو ججوں خورشید انور بھنڈر اور ظفر اقبال قریشی کو توہین عدالت کے مقدمے سے فارغ کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگرچہ ان دونوں ججوں نے 14 دسمبر 2007 کو پی سی او کے تحت حلف اٹھایا لیکن وہ پہلے لاہور ہائی کورٹ کے جج نہیں تھے اس لئے ان دونوں ججوں نے 3 نومبر کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کی۔ عدالت نے کہا کہ آئین میں اس بات کی ممانعت نہیں ہے کہ ججز کے خلاف آرٹیکل 204 کے تحت کارروائی نہیں ہو سکتی۔ اس لئے جن ججوں کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے جاتے ہیں اگر وہ چاہیں تو اپنے جواب داخل کرا سکتے ہیں۔ فاضل عدالت نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف‘ سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور کور کمانڈروں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان کامعاملہ پی سی او ججز والی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا‘ اس معاملے میں درخواست گزاروں کی معروضات کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس میں مواد بھی موجود ہے‘ ان کے خلاف پی سی او‘ ایمرجنسی‘ ججوں کےلئے حلف نامے کا آرڈر 2007 جاری کرنے اور عدلیہ پر حملہ کرنے کے الزامات کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا مو¿قف اپنایا گیا تھا۔ بادی النظر میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مذکورہ تمام آرڈر سپریم کورٹ کے 3 نومبر 2007 کے فیصلہ سے قبل ہی جاری ہو چکے تھے۔ اس طرح متعلقہ لوگ نافرمانی کے زمرے میں نہیں آتے۔ عدالت نے کہا کہ ان کی جانب سے توہین عدالت کا جواب دینے کا معاملہ پی سی او ججوں کے معاملہ سے قطعی مختلف ہے۔ اس لئے ہی اس معاملہ کو پی سی او ججوں کے معاملہ سے منسلک نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس معاملہ کو الگ طور پر دیکھنے کےلئے یہ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا جاتا ہے کہ وہ سابق آرمی چیف سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلئے معاملہ یا تو موجودہ بنچ کو بھجوا دیں یا پھر الگ سے بنچ تشکیل دے دیں۔ اس معاملے کو پی سی او ججوں کے معاملے سے یکجا کرنا انتہائی غیر ضروری ہے۔ فاضل عدالت میں سابق آرمی چیف پرویز مشرف‘ سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور کور کمانڈروں کے خلاف کارروائی کےلئے جسٹس حسنات احمد خان اور جسٹس شبر رضا رضوی نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ فاضل عدالت نے پی سی او ججوں اور سابق آرمی چیف سمیت دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کے حوالے سے قانونی نکتہ پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ججوں کو توہین عدالت کی کارروائی سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ فاضل عدالت کے جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 90
Reply With Quote
پرانا 03-02-11, 05:15 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,183
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ بھائی ۔
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (03-02-11)
جواب

Tags
color, ہے۔, کورٹ, پاکستان, وزیر, وزیراعظم, لوگ, موجودہ, اسلام, جواب, جرم, حکم, خلاف, درخواست, سٹاف, سپریم, علی, عائد, عدلیہ, عدالت, عدالتی, عزیز, صوابدیدی, صدیقی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی پی اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججوں پر تنقید، سیاسی طوفان بپا کرنیکا الزام گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:33 AM
جمیل اطہر کی صاحبزادی سپرد خاک، اے پی این ایس کے عہدیداروں کی تعزیت ابن ضیاء خبریں 0 11-01-08 02:15 PM
سانحہ کار ساز،بینظیر کے گر د متعین رضاکاروں کو چیک نہیں کر نے دیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹر یبونل میں ایس ایس پی اسپشل بر انچ کا بیان ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:16 AM
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سرکاری ملازم کیخلاف انکوائری جاری رکھی جاسکتی ہے، سپریم کورٹ عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:27 AM
سپریم کورٹ کے متوقع فیصلوں کے خوف سے ایمرجنسی لگائی گئی،عمران خان عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 04:11 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:51 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger