واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جرأت مندانہ فیصلے ملک کو ترقی کی جانب لے جائیں گے، ثروت اعجاز قادری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-08-09, 04:13 PM   #1
جرأت مندانہ فیصلے ملک کو ترقی کی جانب لے جائیں گے، ثروت اعجاز قادری
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 04-08-09, 04:13 PM

جرأت مندانہ فیصلے ملک کو ترقی کی جانب لے جائیں گے، ثروت اعجاز قادری



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے نے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ چور دروازے سے داخل ہونے والے آمروں کا راستہ ہمیشہ کیلئے روک دیا ہے۔ انقلابی آئینی وقانونی جرأت مندانہ فیصلے ملک کو ترقی کی جانب لے جانے کا سبب ہوں گے۔ افسوس ڈیڑھ سال سے زائد گزر جانے کے باوجود پارلیمینٹ میں بیٹھے عوامی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کر سکے۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں آفس کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تحفظ فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی ناکام نظر آرہی ہے۔ عوام کے ووٹ سے اسمبلیوں میں جانے والے مسائل کے حل کے بجائے اپنی کرسیاں بچانے اور اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عہد کریں کہ ہم اپنا ووٹ ایسے شخص کو دیں گے جس کے دل میں خوف خدا اور حضورﷺ کی سچی محبت ہو، جو عوام کے درد کو اپنا درد سمجھتا ہو جو حکومت میں جانے کے بعد آنکھوں پر کالا چشمہ پہننے کے بجائے عوام کے مسائل کے حل کیلئے میدان میں اترے۔ انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے علاقائی سطح پر آفسز کھلنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کے درپیش مسائل کا حل ہے جو سنی تحریک ہر حال میں جاری رکھے گی۔ ہمیں ملک میں انقلاب لانے کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی جیسے اعلیٰ عدلیہ نے 6 ماہ میں تاریخی فیصلہ دیکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محبت اور احترام انسانیت پر گامزن رہتے ہوئے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 166
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (04-08-09), ایس اے نقوی (04-08-09), رضی (04-08-09)
پرانا 04-08-09, 10:32 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,166
شکریہ: 5,206
5,042 مراسلہ میں 11,468 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جس کو سیٹ نہیں ملتی وہ ایسی ہی باتیں کرتے ہیں جب انکو سیٹ ملتی ہیں تو یہ سب کچھ بھول جاتے ہیں اور پھر سابق والے یہ باتیں کرتے ہیں ہاہاہاہا عوام کو بیوقوف بنانا ہے بس۔۔!!!!!
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (05-08-09), ایس اے نقوی (05-08-09), بتول باجی (05-08-09), طاھر (04-08-09)
کمائي نے wajee کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
05-08-09 ایس اے نقوی ہاہاہاہا عوام کو بیوقوف بنانا ہے بس۔۔ 50
جواب

Tags
چور, نظر, محبت, مسائل, آج, اعلیٰ, حل, حال, خواتین, خدا, راستہ, سال, شخص, عہد


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) ایکسٹو متفرقات 2 09-03-11 01:54 PM
گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا موت ہے! علمائے کرام کا متفقہ فیصلہ ALI-OAD اسلام اور عصر حاضر 6 03-01-11 09:22 PM
تاریخی بابری مسجد کاہندو فیصلہ سنادیا گیا مسجد کی اراضی تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ جاویداسد خبریں 8 12-12-10 03:18 PM
عقل کا فیصلہ (توحید کا عقلی ثبوت) عبداللہ حیدر توحید 21 26-06-09 12:50 PM
سزا ئے موت:فیصلے پرعمل روکنےکیلئے سمری صدر کو بھجوادی،فاروق نائیک ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:53 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger