واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جرنیلوں اور ججوں کے برابر مراعات‘سیکرٹریز کمیٹی نے سفارشات ڈراپ کر دیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-07, 07:23 AM   #1
جرنیلوں اور ججوں کے برابر مراعات‘سیکرٹریز کمیٹی نے سفارشات ڈراپ کر دیں
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 18-12-07, 07:23 AM

اسلام آباد(رپورٹ:انصار عباسی) فوجی جرنیلوں اور ججوں کے مساوی مراعات مانگنے سے متعلق دی نیوز کی رپورٹوں کے ردعمل میں وفاقی حکومت کی افسر شاہی کی اعلیٰ سیکرٹریز کمیٹی نے سوموارکو تمام سفارشات ڈراپ کر دیں اور حیرت انگیز طور پر دی نیوز کی مہم کا خیر مقدم کیا تاہم کمیٹی نے وزارت خزانہ کو سرکاری ملازمین کے ٹی اے/ڈی اے کو حقیقت پسندانہ بنانے کے لئے کہا ہے۔وفاقی سیکرٹریوں میں سے کچھ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان چیزوں پر کوئی فیصلہ دوبارہ شہ سرخیاں بن سکتا لیکن کمیٹی نے متنازع چیزوں کو میرٹ پر زیر بحث لانے اور اسکے مطابق طے کرنے کا فیصلہ کیا۔نتیجتاً یہ حصہ جس میں”ریٹائرڈ فیڈرل سیکرٹریوں وغیرہ کی جانب سے رعایتی قیمت پر سرکاری کاروں کی خریداری جو کہ اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کیلئے سہولیات میں شامل ہے“ ڈراپ کردیا گیا۔کمیٹی نے کہا کہ ایسے پالیسی معاملات سیکرٹریز کمیٹی کے سامنے پیش نہیں کئے جانے چاہئیں بلکہ متعلقہ وزارتوں ڈویژنوں کیلئے چھوڑ دیئے جائیں تاکہ وہ معمول کے دفتری طریقہ کار کے مطابق حکومت کے سامنے رکھیں۔یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ اگر تجویز حتمی طور پر منظور کر لی جائے اور ریٹائرڈ ہونیوالے سیکرٹری اور دوسرے ماتحت گریڈ والے جو سرکاری کنوینس استعمال کرتے ہیں کو رعایتی قیمت پر کاریں خریدنے کی اجازت دے دی جائے تو یہ سرکاری خزانے پر بڑا بوجھ ہو گا۔گریڈ 21 کے افسروں کیلئے ریٹائرمنٹ کے بعد تاحیات ڈرائیور جس کی22 ویں گریڈ کے سیکرٹریوں کیلئے اجازت ہے۔کے مطالبے سے متعلق ایک اور تجویز سیکرٹریز کمیٹی نے متفقہ طور پر رد کر دی۔یہ کہا گیا کہ ایسی سہولت کیلئے بڑے اخراجات آئیں گے اسلئے اس کو منظور نہیں کیا جا سکتا۔تیسری تجویز فیڈرل سیکرٹریوں کے بیرون شہر دورے کے دوران ہوٹل میں رہائشی کی سہولت کو ریشنلائزکرنے سے متعلق تھی۔تجویز یہ تھی کہ 22 ویں گریڈ کے افسروں کو آؤٹ سٹیشن دورے میں فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کا اختیار دیا جائے۔اس معاملے میں کمیٹی نے گریڈ ایک سے 22 ویں تک کے سرکاری ملازمین کے ٹی اے/ڈی اے کو ریشنلائزکرنے اور مارکیٹ ریٹ سے ہم آہنگ کرنے کی سفارش کی ہے۔ریشنلائزکمیٹی کی جانب سے وزارت خزانہ کو معاملے کا جائزہ لینے اور اس کے مطابق کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ایک وفاقی سیکرٹری جن کی سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس سے قبل نامہ نگار سے گفتگو ہوئی۔اخبار میں اس ایشو کی رپورٹنگ پر ناخوش تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک قسم کی”زردصحافت“ ہے تاہم اجلاس کے دوران کسی سیکرٹری کی طرف سے اس اخبار کیخلاف ایسی خفگی کا اظہار نہیں کیا گیا اسکے بجائے ذرائع نے تصدیق کی کہ کمیٹی کے شرکاء نے میڈیا کے کردار پر مثبت رائے کا اظہار کیا۔لیکن متنازع چیزیں مؤخر، ڈراپ یا منظور ہونے کے بعد بھی اخبارات میں منفی شہ سرخیوں پر خدشے کا اظہار کیا گیا۔بیورو کریٹس کے 20 پلاٹوں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا اور کچھ سیکرٹریوں کا خیال تھا کہ یہ کچھ پولیس افسران تھے تاہم ایک سیکرٹری نے اس نمائندے کو بتایا کہ 20 سے زائد پلاٹوں کے حوالے سے مشہور ڈی ایم جی گروپ کے افسر نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔گزشتہ ہفتے اضافی مراعات سے متعلق معاملے کو جب دی نیوز نے پہلے اجاگر کیا تو سول بیورو کریسی نے عمومی طور پر ان تجاویز پر تنقید کی۔بیورو کریسی کے اندر سے سخت مخالفانہ آوازیں بلند ہوئیں اور یہ کہا گیا کہ سیکرٹریز کمیٹی”سیکرٹریز ویلفیئر کمیٹی“ میں تبدیل ہو چکی ہے۔بہت سوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بیورو کریسی کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کچھ کرنے اور ملک،قوم کے وسیع مفاد میں اس کو سیاست (Politicization) سے چھٹکارا دلانے کے بجائے 22 ویں گریڈ کے وفاقی سیکرٹری صرف اپنی بہبود کیلئے پریشان ہیں۔دریں اثناء میں ان متنازع چیزوں کو ختم کرنے کے علاوہ سیکرٹریز کمیٹی نے سوموار کو ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں قومی کمیشن برائے حکومتی اصلاحات کی جانب سے تجویز کئے جانیوالے تشکیل نو کے منصوبے پر بھی بحث کی۔ڈاکٹر عشرت جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی۔سیکرٹریز کمیٹی کو ان تجاویز سے متعلق بریفنگ دی۔جن میں فیڈرل سیکرٹریٹ کی تشکیل نو، مرکزی حکومت کے ایگزیکٹو ڈیپارٹمنٹس، خودمختار اداروں اور ان سے ملحقہ محکموں وغیرہ اور وفاقی حکومت میں ٹریننگ اینڈ پالیسی انسٹی ٹیوشنز کی تنظیم نو شامل ہے۔ان چیزوں پر لمبی بحث کے بعد ان اصلاحات پر وفاقی سیکرٹریوں سے تحریری کمنٹس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین قومی کمیشن برائے حکومتی اصلاحات (NCGR) نے شرکاء کو 31 دسمبر تک کمنٹس جمع کرانے کی درخواست کی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 340
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, نیوز, اسلام, اعلیٰ, تحریری, درخواست, سیاست, شہر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل تنظیموں کی دھمکیاں اعجاز ہارون قومی ائرلائن پر سفر نہ کرسکے گلاب خان خبریں 2 16-02-11 11:49 AM
بینظیر کے قاتلوں سے واقف ہوں عدالت میں انکشاف کروں گی، عابدہ حسین گلاب خان خبریں 2 17-12-10 01:11 AM
جہیز بچا۔نہ ڈگری۔ غرییبوں کے توخواب بھی سیلاب بہا کرلے گیا جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:36 PM
تھانوں اور ٹارچرسیلوں میں بند کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے،آصف زرداری خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:47 AM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger