واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حج پر جانے کی دعوت قبول کرلی، سفارتی حلقے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-07, 08:01 AM   #1
جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حج پر جانے کی دعوت قبول کرلی، سفارتی حلقے
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-12-07, 08:01 AM

اسلام آباد(صالح ظافر)سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی او کے ذریعے معزول کیے گئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری حج پر جانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں، امسال سعودی حکومت نے درجنوں پاکستانی زعماکو دعوت دے رکھی ہے، جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج جسٹس ڈوگر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ علیحدہ طور پر جارہے ہیں۔معزول اور زیر حراست چیف جسٹس آف پاکستان نے شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کرنے کیلئے سعودی سفیر کی دعوت کو دوٹوک انداز میں مسترد کرنے کے بجائے اسے مشروط طور پر قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دے تو وہ حج کیلئے سعودی عرب جا سکتے ہیں ، سعودی سفیرنے غیر معمولی محاصرے میں ججز کالونی کے اندر معزول کیے گئے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے اچانک ملاقات کی اور سعودی حکومت کی جانب سے یہ دعوت انہیں پہنچائی، سعودی سفیر علی اعواض العسیری نے چیف جسٹس کے جواب کے حوالے سے کچھ بتانے سے انکار کیا ہے،رواں برس وزیر اعظم محمد میاں سومرو سمیت درجنوں زعما سعودی حکومت کے مہمان کے طور پر ادائیگی حج کیلئے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، یہ سب آئندہ ہفتے سعودی عر ب روانہ ہونگے، موثق ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی سفیر کی چیف جسٹس سے ملاقات ان کا اپنا اقدام تھا ، جاپانی سیفر سیجی کوجیما کی جانب سے دی گئی ایک ضیافت میں انہوں نے سفارتی امور دیکھنے والے صحافیوں کو بتایا کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ان کی ملاقات کا اور کوئی مقصد نہیں تھا سوائے اس کے کہ انہیں حج کی دعوت دی جائے انہوں نے بتایا کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری کو امسال اگست میں عمرہ کی دعوت دی گئی تھی تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہو پایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری اگر حج کیلئے سعودی عرب کا دورہ کرتے ہیں تو سعودی حکومت اسے اپنے لیے عزت افزائی تصور کریگی، اور چیف جسٹس حج کی ادائیگی کے بعد اسلامی تعلیمات کے عین مطابق وطن واپس تشریف لے آئیں گے۔ دلچسپ امریہ ہے کہ سعودی سفیر پہلی ایسی ممتاز شخصیت ہیں جنہیں 3 نومبر کو نافذ کی گئی ایمرجنسی کے بعد معزول کیے گئے ملک کے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی سفیر پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں موجود عناصر کے مابین موجود تناؤ کم کرنے کیلئے تعمیر ی کردار ادا کرتے رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے مختلف اہم شخصیات سے متعدد رابطے بھی کے ہیں۔ اس سے قبل 70 کے عشرے کے وسط میں پاکستان میں ایک اور ممتاز سعودی سفیر ریاض الخطیب نے پاکستان کی قومی سیاست کے مختلف باہم دست وگریباں سیاسی گروپوں کے مابین خلیج کم کرنے کیلئے کردار ادا کیا تھا ، علی سعید العسیری اور جسٹس افتخار کے مابین ملاقات کی اہمیت کو اس لیے کم قرار نہیں دیا جا سکتا کہ سعودی سفیر نے ہر اس وقت میں مصالحانہ کردار ادا کیا ہے جب صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہو۔ذرائع نے اس نمائند ے کو بتایا کہ سعودی سفیر ججز کالونی سے نکل کر سیدھے فارن آفس پہنچے جہاں انہوں نے چیف جسٹس سے ملاقات کے ایک گھنٹے بعد ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی سفیر نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور وہاں انہوں نے ایک اجلاس میں بھی شرکت کی لیکن اس کا کوئی تعلق جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ہونے والی ملاقات سے نہیں تھا۔دریں اثنا ذرائع نے کہا کہ اگر حکومت نے جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سعودی عرب جانے کی سہولت دینے پر آمادگی کا اظہار کیا تو ارض مقدس پر انہیں سعودی شاہی مہمان کی حیثیت دی جائے گی ۔ اگر حکومت نے اجازت دیدی تو وہ آئندہ ہفتے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب جا سکتے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 398
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیر, معلوم, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, جواب, سفر, سیاست, عزت, صورتحال, صالح, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں کمی پرسخت مزاحمت ہوگی، جسٹس وجہیہ عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:54 AM
پرویز مشرف کو دورے کی دعوت نہیں دی، برطانیہ شیخ ہمدان خبریں 2 21-01-08 05:24 PM
العسیری نے جسٹس افتخار کو حج کی دعوت دی، حکومت پاکستان کا پیغام لیکر نہیں گئے، سعودی سفارتخانہ عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:30 PM
چیف جسٹس بحالی کیس میں میری وجہ سے ایمرجنسی کیوں نہیں لگی، جسٹس رمدے عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 02:37 PM
سعودی سفیر کی معزول چیف جسٹس سے ملاقات،حج کی دعوت:حکومت نے نظر بند کررکھاہے نکلنا ممکن نہیں،جسٹس افتخار عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 07:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:57 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger