|
جسٹس افتخار کے بغیر ججوں کی بحالی عدلیہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہوئی،جسٹس

23-04-08, 01:53 PM
جسٹس افتخار کے بغیر ججوں کی بحالی عدلیہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہوئی،جسٹس بھگوان داس
کوئٹہ (نمائندہ جنگ،ثناء نیوز) سابق جسٹس رانا بھگوان داس نے کہا ہے کہ جسٹس افتخار چوہدری کے بغیر دیگر ججوں کی بحالی ملک اور آئین کی بدقسمتی اور عدلیہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہوگی۔ آئینی ترمیم کی باتوں سے لگتا ہے پارلیمنٹ ججوں کو تحفظ دینے پر تیار نہیں ،فرد واحد کا غیرآئینی حکم کیوں مسترد نہیں کیا جاسکتا؟ جج بحال نہ ہوئے تو جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی ہو جائیں گی۔ کوئٹہ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس بھگوان داس نے سوال کیا کہ قومی اسمبلی فرد واحد کا غیر آئینی حکم کیوں مسترد نہیں کر سکتی؟ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے معزول ججوں کی بحالی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم معزول ججوں کے ساتھ ہے، پاکستانی عوام کا مطالبہ بھی یہی ہے کہ انہیں اس ملک میں انصاف چاہئے اور یہ انصاف انہیں وہی عدلیہ دے سکتی ہے جس نے تمام فیصلے انصاف پر کئے۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کو معزول کر کے ملک کو بحران سے دوچار کیا گیا، اب مزید بحران سے بچنے کے لئے ججوں کا بحال ہونا ضروری ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|