|
جسٹس طارق محمود نے علاج کیلئے حکومتی پیشکش ٹھکرادی

18-12-07, 07:43 AM
اسلام آباد ( رپورٹ: … عثمان منظور) اسپتال میں زیر علاج اور نظر بند جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے حکومتی اہلکار کی یہ پیشکش مسترد کردی ہے کہ حکومت باقی ماندہ 10 روز تک ان کی فزیو تھراپی کیلئے پمز میں باقاعدگی سے انکی آمد و رفت کا انتظام کرے گی۔ اس بات کا انکشاف ذرائع نے دی نیوز سے کیا۔ جسٹس طارق محمود نے کہا ہے کہ اب جبکہ ان کا علاج ختم ہونے کے قریب ہے، تو وہ حکومت کا احسان نہیں لینا چاہتے۔ پمز کے ڈاکٹروں نے ان کیلئے دس روز تک علاج تجویز کیا تھا اور اس سلسلے میں اڈیالہ جیل کے حکام کو ایک خط بھی تحریر کیا تھا۔ اس خط کا کوئی جواب نہیں آیا لیکن ڈاکٹرز روزانہ ان کا علاج کر رہے تھے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ انہیں پیر کو سردی محسوس ہوئی تاہم ان کی مجموعی صحت بہتر ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|