| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 45
مراسلات: 938
کمائي: 6,218
ميرا موڈ:
شکریہ: 36
159 مراسلہ میں 247 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حزب اختلاف کی جماعتوں کےاتحاد اے پی ڈی ایم نے سابق وزیر عظم نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے فوراً بعد سعودی عرب منتقلی پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے اور اس پر سعودی حکومت سے سفارتی اور عوامی احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
اے پی ڈی ایم کے راہنماؤں رسول بخش پلیجو نے منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ میاں نواز شریف کو ذاتی طور پر لینے آئے تھے اور جدہ میں انہیں عملاً جیل میں قید کر دیا گیا ہے، ان کو کسی سے ملنے اور بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا کو اپنے خطاب ’خادمین حرمین شریفین’ کا لحاظ کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے اغوا میں ملوث نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا ’ کسی آسمانی فرشتے کو بھی حق نہیں کہ وہ کسی ملک کے شہری کو یوں اغوا کر کے کسی دوسرے ملک میں قید کر دے۔ سعودی حکومت، امریکہ کے کہنے پر جیلر بن گئی ہے اور ہم اس پر احتجاج کرتے ہیں۔‘ سندھ سے تعلق رکھنے والے قوم پرست راہنما نے بے نظیر بھٹو سے اپیل کی کہ وہ جمہوریت اور آئین کے قاتل جنرل سے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے والد ذولفقار علی بھٹو اور سندھ کے عوام کی لاج رکھتے ہوئے آمریت کے خلاف جدوجہد میں شامل ہو جائیں۔ مسلم لیگی راہنما صدیق الفاروق نے اس موقع پر کہا کہ اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نواز شریف کی ملک بدری کے خلاف منگل کے روز ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ ایک سوال پر صدیق الفاروق نے کہا کہ سعودی حکومت سے نواز شریف کی بازیابی کے لئے رابطہ کیا جائے گا۔ اے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے انہیں خط تحریر کرنے کے علاوہ وفد کی شکل میں سیاسی راہنما سعودی عرب جائیں گے اور ملک کے اندر عوامی سطح پر مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔ صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی تک ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور بیگم کلثوم نواز شریف جو پہلے بھی اپنے شوہر اور دیگر اہل خانہ کی ملک میں حراست کے دوران سیاسی مہم چلاتی رہی ہیں اور ایک بار پھر پاکستان میں آکر اے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے احجاج میں شامل ہوں گی۔ بی بی سی |
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| فارم, پاکستان, وزیر, لندن, نواز شریف, موقع, منتقلی, امریکہ, احتجاج, اسلام, اغوا, بے نظیر, تحریر, جیل, خلاف, علی, صحافیوں, صدیق |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ::: سعودی عرب ،کویت اور متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحی ::: | ابو کاشان | خبریں | 1 | 27-11-09 01:04 PM |
| سعودی عرب: غلامی آج بھی ہے | سرکٹ | دیس ہوئے پردیس | 26 | 30-09-09 08:22 PM |
| سعودی عرب نواز شریف کو پاکستان جانے سے روکے ،بے نظیر سے اتحاد نہ کرنے دیا جائے ،صدر پرویز کا شاہ عبداللہ سے مطالبہ | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 21-11-07 09:13 AM |
| سعودی عرب کے خلاف زبان بندی کا فیصلہ | چاچا کمال | خبریں | 0 | 19-09-07 06:53 PM |
| عراق نے فٹبال میں سعودی عرب کو ایک صفر سے ہرا کر ایشیائی کپ کا فائنل میچ جیت لیا | خرم شہزاد خرم | فٹبال | 0 | 08-08-07 01:00 PM |