واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جلاوطنی معاہدے کی نقل عدالت میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-08-07, 07:07 PM   #1
جلاوطنی معاہدے کی نقل عدالت میں
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 22-08-07, 07:07 PM

حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکے خاندان کی وطن واپسی سے متعلق آئینی درخواست پر قانونی اعتراضات پر مشتمل جواب دعوٰی عدالت میں جمع کروا دیا ہے جس میں نواز شریف کے بیرون ملک روانگی کے وقت ہونے والے مبینہ معاہدے کی نقل بھی شامل کی گئی ہے۔
تاہم حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی ایک اور درخواست میں اس معاہدے کی اصل دستاویز جمع کروانے کے لئے تین ہفتے کی مہلت طلب کی گئی ہے۔
بدھ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو معاہدے کی دستاویز عدالت میں جمع کروانے کے لیے دی گئی مہلت کا آخری دن تھا۔

حکومت کی جانب سے دائر کیےگئے جواب دعوی میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کی بیرون ملک روانگی ان کی آزاد مرضی سے عمل میں آئی لہذٰا یہ معاملہ صرف ایک خاندان تک محدود ہے اور کسی طور انسانی حقوق کا معاملہ نہیں بنتا۔
شریف خاندان کی بیرون ملک روانگی کا جواز جس معاہدے کو قرار دیا گیا ہے وہ تین پیروں پر مشتمل ایک تحریر ہے جس میں شریف خاندان کے ہر فرد کے علیحدہ علیحدہ دستخط موجود ہیں لیکن سرکار کی طرف سے کسی کے دستخط نہیں موجود نہیں ہیں۔

جواب دعوٰی کی جو کاپی صحافیوں میں تقسیم کی گئی اس کے ساتھ نوازشریف کے دستخط والا معاہدہ منسلک کیا گیا ہے۔ دو دسمبر سنہ دو ہزار کو ہونے والے اس معاہدے پر نواز شریف نے اپنی جانب سے ایک ایسی شخصیت کو حکومت کے ساتھ معاہدہ کرنے کی اجازت دی ہے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

معاہدے میں نواز شریف سمیت تمام اہل خانہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ دس سال تک پاکستان واپس نہیں آئیں گے اور نہ ہی سیاست میں حصہ لیں گے۔

معاہدے کی کاپی کے سامنے آنے کے بعد بی بی سی اردو کے جاوید سومرو سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ’میں نے آج تک کبھی اس معاہدے سے انکار نہیں کیا۔ میں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ اگر ایک قیدی سے زبردستی بندوق کی نوک پر کوئی معاہدہ کروایا جائے تو اس کی کیا حیثیت ہو گی؟‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے پاس اپنی زندگی بچانے کے علاوہ اور کوئی حل نہیں تھا۔ مجھے کچھ یاد نہیں کہ لانڈھی جیل میں جب اس مبینہ معاہدے پر دستخط کروائے گئے تو اس میں کیا تھا اور اس میں بعد میں کیا شامل کر دیا گیا ہو۔ اس معاہدے کی کوئی اخلاقی اور قانونی بنیاد نہیں ہے۔ اگر جھوٹے مقدمات میں ہمیں سزا دینے کی کوشش کی گئی تو ہم اس سے ہرگز نہیں ڈرتے‘۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جلاوطن رہنما نواز شریف نے کچھ عرصہ قبل بی بی سی اردو اور حال ہی میں ایک بھارتی ٹی وی چینل کو اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا جلاوطنی کے بارے میں حکومت پاکستان کے ساتھ کو ئی تحریری معاہدہ نہیں ہے البتہ سعودی عرب کی حکومت سے ایک مفاہمت ضرور ہے۔

سعودی عرب کی حکومت سے معاہدے کے سوال پر میاں نواز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی سعودی عرب کی حکومت سے اس بات پر مفاہمت ہوئی تھی کہ سعودی عرب میں جانے کے بعد ان پر دنیا میں کہیں بھی جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

معاہدے کی فوٹو کاپیاں دیکھیں

Attached Images
   


 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 484
Reply With Quote
پرانا 24-08-07, 10:14 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,345
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ جناب آپ تو چھا گئے ہیں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-08-07, 11:38 PM   #3
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ جناب تو پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہے ہیں اب
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فوٹو, کورٹ, پاکستان, وزیراعظم, چینل, نواز شریف, آج, اردو, تحریر, تحریری, جیل, جواب, حل, حال, درخواست, زندگی, سپریم, سیاست, سال, عدالت, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger