|
جلا گھر کسی کا ۔۔ ۔کسی کی سیاست میں ”بہار “ آگئی

24-09-10, 04:24 PM
23 ستمبر 2010
بون ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے سیاسی رہنماﺅں کی کوشش، بیان بازی اور اقدامات کے ساتھ ساتھ لگائے جانے والے بینرز اور بڑے بڑے پوسٹرز کو عالمی ذرائع ابلاغ نے ذاتی تشہیر قراردایدیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں یہ تاثر تقویت پکڑتا جا رہا ہے کہ حکمران جماعتیں سیلاب زدگان کیلئے چلائی جانے والی ابلاغی مہم کو اپنی اور اپنے رہنماوں کی ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ جرمن ریڈیو ”ڈوئچے ویلے “ کے مطابق پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے آج کل سیلاب زدگان کے حوالے سے ایسے شتہارات دیکھنے کو مل رہے ہیں، جن میں حکومتی جماعتوں کے رہنماوں کو نمایاں طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے سیلاب زدگان کیلئے اپنی امدادی سرگرمیوں کی میڈیا کوریج کیلئے بھی خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔ حکومتیں ان سیلاب زدگان کیلئے اشتہارات دے رہی ہیں، جو نہ اخبار پڑھ سکتے ہیں اور نہ ہی ٹی وی دیکھنے کیلئے ان کے ہاں بجلی موجود ہے ۔ضلع مظفر گڑھ کے عارف شخ نے بتایا کہ اعلیٰ حکومتی شخصیات خود متاثرہ علاقوں میں آ کر سیلاب زدگان کو امدادی اشیا دینے کی متمنی ہوتی ہیں۔ ایسی تقریبات کی میڈیا کوریج کو یقینی بنانے کیلئے کئی دفعہ متاثرین کو کئی کئی گھنٹے انتظار بھی کرایا جاتا ہے۔چند ہفتے پہلے میانوالی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ہمراہ وزیراعظم کو ایک جعلی میڈیکل کیمپ کا دورہ کروا کر بھی یہ پیغام دیا گیا کہ حکومت سیلاب زدگان کی حقیقی مدد میں نہیں بلکہ میڈیا کوریج میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔ادھر نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں بھی پاکستانی حکام کو سیلاب زدگان کیلئے امداد اکٹھی کرنے کی خاطر ایک بڑی سکرین پر اپنا پیغام پیش کرنے کی دعوت دی گئی تو وہاں بھی پاکستانی سفارتکاروں نے سیلاب کے حوالے سے کوئی اچھی ڈاکومینٹری دکھانے کی بجائے اپنی تصویریں چلوا کر بھاری فنڈ اکٹھا کرنے کا یہ موقعہ گنوا دیاتھا۔ چند روز پہلے لاہور کے مال روڈ پر مسلم لیگ (ن) کے ایک امدادی کیمپ سے سیلاب زدگان کو سینکڑوں بالٹیاں بھجوائی گئیں اور ہر بالٹی پرحمزہ شہباز شریف کی نمایاں تصویر والا مسلم لیگ (ن) کا اسٹیکر لگانا ضروری سمجھا گیا ۔تمام بڑے شہروں میں لگائے جانے والے ہورڈنگز، پوسٹروں اور بینروں پر بھی سیلاب زدگان کیلئے کی جانے والی اپیلیں غیر نمایاں اور سیاسی شخصیات کی تصویریں زیادہ نمایاں دکھائی دے رہی ہیں۔ الیکشن میں عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے یہ سیاسی جماعتیں متاثرین سیلاب کی مدد کی آڑ میں عوامی خرچے پر اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر منصور زیدی کے مطابق یہ حکومتیں ان سیلاب زدگان کیلئے اشتہارات دے رہی ہیں، جو نہ اخبار پڑھ سکتے ہیں اور نہ ہی ٹی وی دیکھنے کیلئے ان کے ہاں بجلی موجود ہے۔سیلاب زدگان کیلئے جاری کئے گئے ان اشتہارات پر قوم کا کتنا سرمایہ خرچ ہوا ہے؟ اس سوال کا جواب وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعلقات عامہ کے اہلکاروں کے پاس بھی نہیں ہے۔ ہم نے پنجاب حکومت کے ترجمان پرویز رشید سے ان کا موقف جاننا چاہا تو ان کے موبائل فون سے ہر بار یہی پیغام سنائی دیا۔ ”آپ کے مطلوبہ نمبر سے فی الحال جواب موصول نہیں ہو رہا“۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|