واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جلیبی جیسی باتیں بناتا رہا ہوں، اصلی جلیبی آج بنائی ، شمعون

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-03-11, 05:55 AM   #1
جلیبی جیسی باتیں بناتا رہا ہوں، اصلی جلیبی آج بنائی ، شمعون
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 10-03-11, 05:55 AM

کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی و ی کے پروگرام ”اٹھو جاگو پاکستان“ میں جیو بہاراں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ پروگرام گلشنِ معمار کے سرسبز رومن پارک سے براہِ راست پیش کیا جارہا ہے۔ سرسبز درختوں،خوشنما پھولوں اور اس پارک میں تعمیر کئے گئے مصنوعی جھرنے نے ماحول کو انتہائی دلفریب بنا دیا ہے۔ بدھ کو پیش کئے جانے والے پروگرام میں ماڈل رباب، گلوکارہ و اداکارہ مسکان خان، نتاشا، اداکار شمعون عباسی اور آغا شیراز شریک ہوئے۔ پارک میں جلیبیاں، گولہ گنڈا اور کچوریاں بنائی جارہی تھیں۔ فنکاروں کے درمیان بھی جلیبی، پکوڑے، گولہ گنڈااور کچوریاں بنانے کا مقابلہ ہوا۔ آغا شیراز جج کے روپ میں” آپا شیراز“ بنے ہوئے تھے اور مزیدار تبصروں سے سب کو قہقہہ لگانے پر مجبور کررہے تھے۔ شمعون عباسی نے جلیبی بناتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار جلیبی بنا رہا ہوں ویسے میں جلیبی جیسی باتیں کرتا رہا ہوں، اس طرح کے کام میں نے ہمیشہ صرف شائستہ کے شو میں کئے ہیں، گلوکارہ مسکان خان نے بھی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مسکان میرا شوبز کا نام ہے ، یہ نام میرے استاد نے رکھا تھا، میرا اصل نام زرین ہے، میرے استاد کا کہنا تھا کہ تم ہر وقت مسکراتی رہتی ہو کوئی ایسا نام رکھو جو تمھاری مسکراہٹ سے تعلق رکھتا ہو ۔پروگرام میں ماڈل رباب، اور نتاشا نے بھی بھرپور حصہ لیا اور ایک دوسرے پر جملے کسے۔ تمام فنکاروں نے میزبان کے ساتھ مل کر جلیبیاں، گول گپے،پکوڑے اور کچوریاں بنائیں،گیندے کے پھولوں کے ساتھ فنکاروں کے درمیان چھوٹے چھوٹے کھیل کھیلے گئے۔گیندے کا پھول کیچ کرتے وقت فنکاروں نے کامران اکمل کی ناقص کارکردگی پر دل کھول کر ”داد“دی اور اپنے ساتھیوں کو ایسی پرفارمنس سے باز رکھنے کی تلقین کی۔ پروگرام میں سوال بھی بہار سے متعلق پوچھا گیا، ایس ایم ایس پر صحیح جواب دینے والوں کو قیمتی انعامات دئے گئے۔اٹھو جاگو پاکستان میں ” جیوبہاراں“کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 110
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوئی, کراچی, کرتے, پہلی, پروگرام, وقت, نیوز, نام, مقابلہ, آج, اکمل, ایس ایم ایس, استاد, اصلی, بار, جیسی, جواب, جانے, حصہ, سوال, شو, عباسی, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں ایسی محبت کرتا ہوں - تم کیسی محبت کرتی ہو wajee شعر و شاعری 10 24-02-11 12:08 PM
جنگجو ہلاکتیں: حکومتی دعوے، طالبان کی تردید wajee خبریں 4 21-10-09 10:41 PM
وحشتیں کیسی ہیں خوابوں سے الجھتا کیا ہے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 1 30-04-09 12:26 PM
خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 22-04-09 02:42 PM
چھوٹی چھوٹی کتنی باتیں ایسی ہیں پاکستانی یہی ہے رختِ سفر 3 09-08-07 03:25 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger