واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جماعت اسلامی کا 15نومبر سے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-07, 04:12 PM   #1
جماعت اسلامی کا 15نومبر سے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-11-07, 04:12 PM

لاہور (جنگ نیوز) جماعت اسلامی نے اے پی ڈی ایم اور ایم ایم اے کی جماعتوں کے ساتھ مل کر 15نومبر سے حکومت کیخلاف پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نگران حکومت انتخابات یا کوئی اور نہیں صرف حکمرانوں کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں ایمرجنسی کا مقابلہ ایمرجنسی سے کریں گے۔ کارکنوں کو ہدایت دیدی ہے کہ وہ گرفتاری کی بجائے احتجاج کو ترجیح دیں چند روز تک لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر حافظ سلمان بٹ نے سابق رکن صوبائی چودھری شوکت علی اور امیرالعظیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو چاہئے وہ دو رخی سیاست کرنے کی بجائے یکجا ہوکر حکومت کے خاتمے کیلئے تحریک چلائیں انہوں نے کہا کہ 15نومبر کو زندہ دلان لاہور حکومت کے خلاف میدان میں نکلیں گے اور جگہ جگہ ہاتھوں کی زنجیر اور احتجاج کرکے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور پھر یہ تحریک پورے ملک میں پھیل جائے گی انہوں نے کہا کہ فوجی حکومت سے کسی بھی صورت ہاتھ نہیں ملایا جاسکتا بلکہ ہم ملک میں جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کو ترجیح دیں گے۔ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتے اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ اب بھی جج ہیں اور ان کا تحفظ کرنا بھی ہم پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے عدالت میں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ 15نومبر تک وردی اتاردیں گے اور اب انہیں اپنے وعدے کے مطابق وردی اتار دینی چاہئے ہم اس دن کو بھی یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں اور سوات کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہئے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 457
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, نیوز, مقابلہ, مسائل, امیر, احتجاج, اسلامی, سیاست, علی, عدالت, صوبائی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نعت رسول ﷺ wajee شعر و شاعری 7 16-06-11 08:51 PM
اطاعت رسول اکرمﷺ ahadar002 ایمان 0 06-10-10 01:51 PM
نعت رسول مقبول مسافر متفرقات 2 11-10-09 12:53 PM
در نعت رسول خرم شہزاد خرم اسلامی نظریہ حیات 3 12-09-07 01:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger