واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جمعہ کی لڑائی کے بعدسوات پر سکون

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 05:50 PM   #1
جمعہ کی لڑائی کے بعدسوات پر سکون
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 27-10-07, 05:50 PM

پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں جمعہ کی دوپہر سکیورٹی فورسز اور مقامی دینی عالم مولانا فضل اللہ کے مسلح حامیوں کے درمیان چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد حالت گزشتہ رات پر سکون رہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات اکا دکا واقعات کے علاوہ حالات مجموعی طور پر پر امن رہے۔ گزشتہ روز مولانا فضل اللہ کے حامیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چھ گھنٹے جاری رہنے والی لڑائی کے بعد مولانا فضل اللہ کے درجنوں مسلح حامی شہر میں نکل آئے تھے۔

دریں اثناء جمعیت علامہ اسلامی نے مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات سوات کے قریب چار باغ نامی جگہ پر مسلحہ افراد نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کر دیا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر فوج کی مدد طلب کر لی اور فوج کی فائرنگ کے بعد مسلح افراد پسپا ہو گئے۔ اس جھڑپ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔



سوات کے صدر مقام مینگورہ اور اس کے اطراف میں واقع علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کئی علاقوں میں چیک پوسٹوں تو بنائی ہوئی ہیں تاہم وہ گشت کرتے ہوئے نظر نہیں آتے۔

مقامی لوگوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اس وقت تک مستقل طور پر امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک سوات میں اسلامی نظام نافذ نہیں کیا جاتا۔

مقامی باشندے رحیم خان نے بتایا کہ نوے کے عشرے میں جب کالعدم تنظیم نفاذ شریعت کے امیر مولانا صوفی محمد کی قیادت میں ہزاروں رضاکاروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھالا تھا تو اس وقت بھی حکومت نے سوات کے عوام سے شریعت کے نفاذ کے وعدے کئے تھے لیکن آج تک ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں جس کسی کے خلاف جو بھی کارروائی ہوتی ہے حکومت مولانا فضل اللہ کو بدنام کرنے کےلئے اس کی ذمہ داری ان پرعائد کردیتی ہے۔ ’ہم جان کی بازی لگا دیں گے لیکن مولانہ فضل کے مشن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔‘

ایک دوسرے رہائشی ظاہرشاہ نے بتایا کہ جو بھی بندہ مولانا فضل اللہ کے مرکز امام ڈھیری نماز پڑھنے جاتا ہے اسے دہشت گرد کا نام دے دیا جاتا ہے اور جس کی داڑھی ہوتی ہے انہیں بھی سخت گیر کہا جاتا ہے۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 331
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, واقعات, نماز, نظر, آج, اللہ, امیر, اسلامی, خلاف, خان, داڑھی, رات, شہر, عالم, صوفی, صوبہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 13-08-09 11:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger