|
جمہوریت کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا کردار نہایت اہم ہے،نواز شریف

08-12-07, 11:19 AM
لاہور ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا کردار نہایت اہم ہے،پاکستان میں تعینات فرانس، سویڈن اور اسپین کے سفیروں نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ انکی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے ساتھ پاکستان میں انتخابات سمیت عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔نواز شریف نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے معاملات مکمل طور پر حل نہیں ہوئے ۔یورپی یونین کے ممالک سفیروں میں اسپین کے جوزا مارایہ، روبرٹسفرینگا، فرانس کے رچیز بیرنٹ اور سویڈن کی سفیر کیرن انٹیزیا شامل تھیں۔ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بحالی جمہوریت کیلئے یورپی یونین کا انتہائی اہم کردار ہے اور اس نے پاکستان میں بحالی جمہوریت کیلئے بڑے اقدامات کئے ہیں جبکہ یورپی یونین کے سفیروں نے کہا کہ یونین کے ممالک پاکستان کے حالات کا بڑی باریک بینی اور سنجیدگی کے ساتھ مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ 8جنوری 2008ء کو پاکستان میں ہونیوالے عام انتخابات منصفانہ اور شفاف ہوں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|