|
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو

11-10-08, 11:03 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومت پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں، امریکہ
پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوںمیں ہیں ، ڈاکٹر قدیر کا باب ابھی بند نہیں ہوا، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی نوعیت مختلف ہے، توانائی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستان ہائیڈرو پاور، پن بجلی اور دیگر وسائل بروئے کار لائے، امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاء کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
واشنگٹن …… امریکی ناجب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاء رچرڈ بائوچر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومت کی بھر پور مدد کر رہا ہے، پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، امداد کے حوالے سے پاکستان کچھ بتائے گا تو پھر معاملہ دیکھیں گے، امریکہ کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی نوعیت مختلف ہے، ڈاکٹر قدیر کا باب ابھی بند نہیں ہوا، پاکستان توانائی کے مسئلے سے نمٹے کیلئے ہائیڈرو پاور ، پن بجلی اور دیگر وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ رچرڈ بائوچر نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے معاملے پرپاکستان نے امریکہ، آئی اے ای اور دیگر کو مطلوبہ معلومات فراہم کردی ہیں۔رچرڈ باوچر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے مزید بات چیت کر نے کی ضرورت ہے۔لہٰذا ابھی یہ چپٹر بند نہیں ہوا ہے انھوں نے کہا کہ تاہم اس معاملے پر ابھی سوالات کی گنجائش باقی ہے۔ پاکستان کو درپیش مسائل پر انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی حکومت کی مکمل مدد کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خوراک و زراعت، اقتصادی امور، تعلیم و صحت سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور اس مدد کی جارہی ہے۔ رچرڈ بائوچر نے کہا کہ مزید امداد کےلئے پاکستان بتائے گا کہ وہ کیا چاہتا ہے اوراس کے کیا منصوبے ہیں، اس کے بعد دیکھا جائے گا امریکہ پاکستان کی کہاں کہاں، اور کس انداز میں مدد کرسکتا ہے۔ قبائلی علاقوں پر امریکی طیاروں کے حملوں پرسوال کے جواب سے احتراز کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ کو علم ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندی سے نمٹنے کےلئے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔ان علاقوں میں فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ قبائل کو تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی کےلئے کام کیا جارہا ہے۔امریکہ کی جانب سے باجوڑ کے پناہ گزینوں کےلئے باقاعدہ امداد دی جارہی ہے۔بھارت کی طرز پر پاکستان کے ساتھ جوہری معاہدے کے سوال پر رچرڈ بائوچر نے کہا کہ امریکہ کے بھارت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کی نوعیت مختلف ہے۔پاکستان میں توانائی کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے ہائیڈرو پاور ، پن بجلی اوردیگر وسائل کو بروئے کارلانے کی ضرورت ہے۔افغانستان کی موجودہ صورتحال پر انھوں نے کہا کہ امریکہ اس معاملے پر باقاعدہ پالیسی کے تحت کام کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں جن لوگوں نے عسکریت پسندی ترک کردی اور حکومت کا ساتھ دیا ، انھیں سہولتیں بھی دی گئیں۔ طالبان سے بات چیت کے سوال پر انھوں نے کہا کہ مذاکرات ہمیشہ سے امریکی پالیسی میں شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|