واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جمہوریت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ آمر حکمران ہیں ، جا و ید ہاشمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-08, 12:01 PM   #1
جمہوریت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ آمر حکمران ہیں ، جا و ید ہاشمی
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 14-01-08, 12:01 PM

راولپنڈی (جنگ نیوز) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ اسلام، پاکستان اور جمہوریت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ آمر حکمران ہیں، امریکا نے پاکستان میں فوجیں اتاریں تو اسے عالم اسلام پر حملہ تصور کیاجائیگا اورا سے واپسی کا راستہ بھی نہیں ملے گا جبکہ پرویزمشرف اپنی پالیسیوں کی ناکامی کے اعتراف کے بعد خطے میں امن کیلئے مستعفی ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کومقامی ہوٹل میں حلقہ این اے55 مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاویدہاشمی نے کہا کہ راولپنڈی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ اورمیاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے، یہاں کی عوام سے مجھے جوپیار ملا ہے وہ میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا اورمیں نے کبھی یہ نہیں سمجھاکہ صرف ملتان ہی میرا گھر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آمریت کے خلاف جدوجہد میں راولپنڈی کی سڑکوں پر میں نے اپناخون بہایا ہے اور پورا پاکستان میرا گھر ہے اوراس گھر کو بچانے کیلئے اڈیالہ جیل راولپنڈی کی تنگ و تاریک کوٹھڑیوں میں قیدرہا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پاکستان کا دل ہے اور جاوید ہاشمی ہر دل میں بس رہا ہے جبکہ عوام کیساتھ جینا اور عوام کے ساتھ مرنا اپنا حق سمجھتا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ خدا کا فضل ہے کہ آج ہم روشنیوں کے قافلے کے سالار ہیں اور عوام ہمارے ساتھ ہیں ، ہم عزت اور غیرت کے ساتھ جئیں گے اور اپنے ملک کو مزید طاقتور اورترقی یافتہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بتائیں کہ وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ قبل ازیں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ( ن) پنجاب کے نائب صدر چوہدری تنویر خان ، مسلم لیگ راولپنڈی کے صدر و سابق ایم پی اے اختر محمود ایڈووکیٹ، مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر بیگم نجمہ حمید نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں ملک ناظم الدین ناظم ، ملک نقشب بدر، کونسلروں چودھری مدبر اقبال، ثمینہ گل ، چودھری محمد الیاس ، عبدالرزاق طور ور عبدالرحمان طور سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اور حلقہ این اے 55 میں مخدوم جاوید ہاشمی اور حلقہ پی پی 12سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار شہر یار ریاض کی حمایت کا اعلان کیا۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 290
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نیوز, نواز شریف, آج, جیل, خواتین, خلاف, خان, خدا, دل, راستہ, شہر, طاقتور, عالم, عزت, صوبائی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیالکوٹ میں سفاکیت کی مکمل ویڈیو ایس اے نقوی خبریں 103 09-09-10 01:30 PM
تشدد کی ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے سیالکوٹ میں انسان نہیں درندے بستے ہیں: بی بی سی جاویداسد خبریں 0 27-08-10 12:20 PM
اداس شامیں اجاڑ رستے کبھی بلائیں تو لوٹ آنا The Great شعر و شاعری 0 25-08-09 01:45 PM
لاہوروسیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:18 PM
شریف برادران کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے پر لاہور میں ان کے استقبال کاروٹ جاری کردیا گیا،نواز شریف اور شہباز شریف مسجد شہد پاکستانی خبریں 1 09-09-07 09:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger