|
جنرل پرویز اوربینظیر ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، فضل الرحمن

25-10-07, 08:34 PM
دیرپائین (جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی امیر اور ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف اور بے نظیر ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ ان کا ایجنڈا امریکی مفادات کا تحفظ ہے اور دونوں انتہا پسندی کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں امریکہ مخالف اور ان کے حمایتی قوتوں کے مابین مقابلہ ہو گا، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہمتحدہ مجلس عمل کا اتحاد ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا اور آئندہ عام انتخابات مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے۔یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر شدید اختلاف کے باوجود مجلس عمل کا اتحاد و اتفاق برقرار رہے گا۔ سرحد اور بلوچستان میں حکومتوں کی قربانی اور مرکز میں استعفوں کے باوجود ہماری کردار کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ پانچ سالہ دور میں اتحادی جماعتیں جذباتیت کی بنیاد پر استعفوں کی بات کرتی رہیں مگر ہم نے انہیں روکے رکھا۔ آخر میں ایسی فضا قائم کی گئی کہ استعفیٰ دینا جنرل مشرف کی مخالفت اور نہ دینا حمایت تصور کیا گیا۔ موجودہ قبائلی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر فاٹا میں ہم پر پابندی نہ لگائی جاتی تو آج وہاں امن وامان کا مسئلہ پیدا نہ ہوتا۔ وزیرستان امن معاہدہ امریکی ایماء پر سبوتاژ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سوات میں فوجی کارروائی کا ارادہ ترک کر دے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی
بشکریہ
جنگ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|