|
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ

21-11-07, 08:29 AM
اسلام آباد (جنگ نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ جنرل پرویزڈوبتی کشتی کے سوارہیں ان کے ساتھ ڈیل کرنے والابھی ڈوب جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عبور ی حکومت صرف ایک جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماامین فہیم نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی بحالی چاہتی تھی۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو اس بات کی خواہاں تھیں کہ فوج اور سویلین مل کر مثبت انداز میں سوچیں تاہم جب انہوں نے دیکھا کہ ان کی یہ توقعات پوری نہیں ہو سکتیں تو انہوں نے مجبوراً اپنا راستہ بدل لیا۔ برطانوی ریڈیو کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ وکلا کی احتجاجی مہم جاری ہے۔ وکلا کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم اس کی جگہ نئی قیادت نے چارج سنبھال لیا ہے اور اب احتجاجی معاملات بالکل درست سمت جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے اگر تمام سیاسی جماعتیں اس طریقے سے متحد ہو جائیں کہ وہ جنرل پرویزسے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کریں گی اور وہ برطرف ججوں کی بحالی‘ آئین کی بحالی اور الیکشن کمیشن کو آزادانہ طور پر اپنا کام کرنے کے قابل بنانے تک مل کر جدوجہد کریں گی تو ان کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی غلط فہمیاں بھی اب ختم ہو چکی ہیں اور وہ جان چکی ہے کہ جنرل پرویز ڈوبتی کشتی کے مسافر ہیں اور جو بھی ان کے ساتھ ڈیل کرے گا وہ خود ان کے ساتھ ڈوبے گا۔ پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے اور حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب مل کر ملک کو بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے قومی عبوری حکومت کی تشکیل ہمارا مطالبہ تھا ۔ تاہم جنرل پرویز نے یہ حکومت بھی اپنی مرضی سے صرف ایک جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل تشکیل دی ہے ۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|