واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جنرل پر ویز کو صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-11-07, 09:39 AM   #1
جنرل پر ویز کو صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 20-11-07, 09:39 AM

اسلام آباد (رپورٹ…رؤف کلاسرا) پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے 3/ ججوں نے جو ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اپنے گھروں پر نظربند ہیں گزشتہ جمعہ کو سپریم کورٹ کے سامنے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ جنرل پرویز کو صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پاک میں بار بار کی فوجی مداخلت اور منتخب حکومتوں کے عدم استحکام نے بدنظمی ستان اور انتشار، بیروزگاری، وسیع پیمانے پر بدعنوانی، عدم برداشت و انتہا پسندی کو فروغ دیا ہے اور ان سب کو آہنی ہاتھوں سے ختم کیا جانا چاہئے۔ ان تینوں ججوں نے اپنے مشترکہ فیصلہ میں جو میڈیا کو جاری نہیں کیا گیا ،کہا ہے کہ جنرل پرویزکے بطور فوجی سربراہ عہدہ کا تسلسل 31/ دسمبر 2004ء کے بعد غیر قانونی اورخلاف ضابطہ ہے۔ یہ جج جن میں جسٹس رانا بھگوان داس، جسٹس سردار محمد رضا خان اور جسٹس شاکراللہ جان شامل ہیں اس9 رکنی بنچ کا حصہ تھے جس نے 28/ ستمبر کو قاضی حسین احمد اور عمران خان کی اس وقت کی اسمبلیوں سے جنرل پرویزکے صدارتی انتخاب لڑنے یا نہ لڑنے کے سوال پر مبنی درخواست خارج کردی تھی۔ ان ججوں نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں اپنا تفصیلی فیصلہ داخل کیا ہے جس میں انہوں نے عدالت کے سامنے 7/ سوالات اٹھائے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھگوان داس نے جو بنچ کے سربراہ تھے دی نیوز سے باتیں کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے جسٹس سردار محمد رضا خان اور جسٹس میاں شاکراللہ کے ہمراہ گزشتہ جمعہ کو عدالت میں اپنا فیصلہ جمع کرادیا ہے لیکن ہوسکتا ہے کہ حکام 58/ صفحات کے ان کے فیصلہ کو جاری نہ کریں۔ جسٹس بھگوان داس جن کے جذبے توانا تھے نے نمائندے کو بتایا کہ انہوں نے دلائل کو جمع کرنے میں بہت زیادہ وقت اور کوششیں صرف کی ہیں تاکہ ان کا نقطہٴ نظر ثابت ہوسکے۔ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ ان کا فیصلہ عوام کے سامنے لائے۔انہوں نے کہاکہ ان کے اسٹاف نے فیصلہ متعلقہ حکام کے حوالے کردیاہوگاتاکہ اسے میڈیاکوجاری کردیاجائے لیکن اسے ٹھکانے لگا کر نظر انداز کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ آبزرویشن بہت اہم ہیں اورہرایک کواس کے بارے میں معلوم ہوناچاہیے،اپنے فیصلے میں تینوں ججوں نے کہاہے کہ ”وہ تہہ دل سے یہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ ملک اب ماضی کی طرح آئینی مینڈیٹ اورقانون سے گریز اور ڈریکولائی نظریہ ضرورت کی پشت پناہی کرنے کی عیاشی کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔موجودہ نظام حکومت ،جو پارلیمانی نظام حکومت سے صدارتی نظام حکومت میں تبدیل ہوچکاہے ،کی توثیق یاتسلسل کی کسی بھی کوشش اس ملک کے شہری کے احترام اور عزت ووقارکواقوام عالم میں تباہ کرنے کی باعث ہوگی اوراس سے بدنامی ہوگی جس کی تعریف نہیں کی جاسکتی،عدلیہ کی آزادی،جمہوری نظام کااستحکام،باقاعدہ عام انتخابات کاعمل کاچلنا،اداروں کواپنی حدودکے اندررہتے ہوئے اورمسلح افواج کی مداخلت کانہ ہوناہمیشہ اس قوم کے اعلیٰ ترین مفادمیں ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 442
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاک, نیوز, معلوم, اسلام, اعلیٰ, خان, درخواست, سپریم, سردار, عمران, عمران خان, عالم, عدالت, عزت, صفحات, صدارتی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
صدر پرویز کی دوستانہ پالیسیوں اور قیادت پر مکمل اعتماد ہے، بھارتی مشیر قومی سلامتی عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 07:22 AM
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:46 AM
میڈیا کو قوم میں مایوسی اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،صدر پر ویز خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-11-07 08:15 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger