واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جنسی تعلیم پر بھارتی سماجی حلقوں میں زبردست بحث

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-10-09, 01:30 PM   #1
جنسی تعلیم پر بھارتی سماجی حلقوں میں زبردست بحث
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 13-10-09, 01:30 PM

جنسی تعلیم پر بھارتی سماجی حلقوں میں زبردست بحث

بھارتی اسکولوں میں نو عمر طلبہ و طالبات کو جنسی تعلیم پر سماجی حلقوں میں زبردست بحث شروع ہو گئی ہے۔ تعلیمی نصاب میں شامل نہ ہونے کے باوجود پرائیویٹ اسکولوں کی ایک بڑی تعداد میں 15 سال کی عمر کے طلباء و طالبات کو جنسی تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کی قدامت پسند اور مذہبی حلقے شدید مخالفت کر رہے ہیں جبکہ جدت پسندوں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو جنسی امراض سے آگاہی اور ان سے بچنے کیلئے جنسی تعلیم بے حد ضروری ہے۔

بعض پرائیویٹ اسکولوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے طلباء و طالبات کو جنسی تعلیم ان کے والدین کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد دے رہے ہیں جس کی تصدیق ان طلباء کے والدین نے بھی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ و الدین اپنے بچوں کو جنسی معلومات دینے سے شرم محسوس کرتے ہیں اس لئے سکولوں میں اس تعلیم کا انتظام ان کیلئے مفید ثابت ہو گا۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت وشو ہندو پریشد کے رہنما سوامی نیتانند نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں جنسی تعلیم معاشرے میں بے راہ روی کے فروغ کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل فطری ہے اور بھارتی شہری ان چیزوں کو قدرتی طورپر ہی بہتر انداز میں سیکھ سکتے ہیں۔

ایک پرائیویٹ اسکول میں جنسی تعلیم کی استاد کا کہنا ہے کہ جنس ایک پیچیدہ موضوع ہونے کے باوجود انہیں نوجوان طلباء و طالبات کو اس کی تعلیم دینے میں کوئی دشواری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم مغربی معاشرے سے فاسٹ فوڈ، تنگ لباس اور زبانیں سیکھنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے تو اپنے بچوں کو اسکولوں میں جنسی تعلیم دینے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں کرنی چاہئے۔

ایک پرائیویٹ اسکول میں زیر تعلیم 15 سالہ طالبہ ردہیما تیواری نے بتایا کہ جنسی تعلیم کی کلاس کے دوران اسے ایسی چیزیں معلوم ہوئیں جو پہلے اسے معلوم نہیں تھیں ۔ اسے یقین ہے کہ ان معلومات کی مدد سے وہ اپنی صحت کا زیادہ بہتر انداز میں خیال رکھ سکے گی۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 164
Reply With Quote
Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا
عامرشہزاد (13-10-09)
جواب

Tags
ہندو, کلاس, پسند, استاد, بچوں, تعلیم, سال, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں زیر حراست سیاسی کارکنوں کی گمشدگی پر امریکا کا اظہار تشویش گلاب خان خبریں 0 31-12-10 03:48 AM
ترکِ تعلق سہی غیروں سی گفتگو رھنے دو Haya 786 شعر و شاعری 11 25-10-08 09:09 PM
مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے مگسی اتحادکے 9 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:42 PM
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق مغرب کے بیانات درست نہیں، بھارت خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:33 AM
سانحہ کارساز: تحقیقاتی ٹیموں کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے‘ کئی زیر حراست عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger