|
جنوبی افریقہ: وائلڈلائف پارک میں شراب کے نشے میں دھت منیجرکوشیر زندہ کھا گئے

03-11-10, 04:56 AM
اسلام آباد(محمد صالح ظافر)جنوبی افریقہ میں ایک بارکے منیجر کو شیر زندہ کھا گئے۔ یہ دلخراش واقعہ اس وقت پیش آیا جب پورٹ الزبتھ کے وائلڈ لائف (جنگلی جانوروں کے ) پارک میں واقع ایک نجی ادارے کی تفریح گاہ میں رات بھر جاری رہنے والی موج مستی والی تقریب کے بعداس بارکا منیجر شراب کے نشے میں دھت ہوکروہاں موجودشیروں سے کھیلنے کے لئے جنگلے کے قریب گیا۔ لندن کے ایک اخبارمیں شائع ہونے والی رپورٹ میں وہاں ایک موجودسیاح کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کھانے اورمشروبات کے منیجر30سالہ جین فریڈرک بریڈن ہینڈجونہی جنگلے پر چڑھا تو اسے شیر نے دونوں ٹانگوں سے گھسیٹ کراندرلے گئے اور بعد میں اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے گئے۔ سیاح ولوشیاہاسیم جنہوں نے شیروں کواپنے شکارکو بھنبھوڑتے ہوئے دیکھا، کہنا تھا کہ یہ ہولناک منظر دیکھ کر ہم فوراً کیمپ کی طرف بھاگے، جبکہ اس دوران ایک شیراس شخص کی پسلیوں سے گوشت نوچ رہا تھا۔ بریڈن ہینڈ کے ایک دوست جمیل جوناس کا کہنا تھا کہ ان جانوروں (شیروں) کو گولی ماردینی چاہے تاکہ وہ ان کے قبضے سے اپنے دوست کی باقیات کو واپس لے سکیں۔ جمیل نے کہا کہ ہم رات بھررقص وسرودکی محفل میں شریک رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تفریح گاہ کے استقبالیہ پر کھاناکھانے اورپارٹی میں شرکت کرنے کے بعد وہ گھر واپس آگئے لیکن ان کے دوست بریڈن ہینڈ شیروں کے ساتھ کھیلنا چاہتا تھا۔بعدازاں صبح 5بجے کے قریب ان کے دوستوں نے روتے ہوئے آئے کہ پولیس اورایمبولینس بلانے کے لئے فون کرو۔انہوں نے کہا کہ ان کادوست شراب کے نشے میں دھت تھا۔ خاتون پولیس ترجمان جیرڈاسوارٹ نے کہا کہ جب ہم اس کیمپ میں پہنچے تو ہم نے ان کے جسم کے ٹکڑے دیکھے۔پولیس ترجمان کے مطابق شیرجیسے جانوروں سے خطرناک کھیل کھیلنے والے لوگ دراصل مصیبت کو دعوت دیتے ہیں اوروہ بھی ایسے ہی انجام سے دوچارہوا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|