واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جنوبی وزیرستان: تین سکاؤٹس اغواء

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-08, 01:03 PM   #1
جنوبی وزیرستان: تین سکاؤٹس اغواء
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 08-01-08, 01:03 PM

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن سروکئی سے نامعلوم افراد نے ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس فورس کے تین اہلکاروں کو اغواء کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ علاقہ محسود میں چار مقامات پر سکاؤٹس فورس کے قلعوں پر راکٹ اور خود کارہتھیاروں سے حملے کیے ہیں جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ٹانک میں شہر پر بھی راکٹ حملے ہوئے ہیں، لیکن اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے کہا ہے کہ علاقہ محسود میں ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس فورس کے تین اہلکار سروکئی سے ایک پرائیوٹ گاڑی میں جنڈولہ جا رہے تھے کہ مولے خان سرائے کے مقام پر نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے انہیں گاڑی سے اتار کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

حکام کے مطابق تینوں اہلکاروں کا تعلق محسود قبائل سے ہے۔ اس واقعہ کے بعد وانا اور ٹانک شاہراہ ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ پیر اور منگل کے درمیانی رات نامعلوم مسلح لوگوں نے علاقہ محسود میں واقع سکاؤٹس فورس کے چار مختلف قلعے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملے کیے ہیں۔

حکام کے مطابق پہلا حملہ سکاؤٹس قلعہ لدھا پر ہوا اس کے بعد تیارزہ، سروکئی، اور چگملائی سکاؤٹس قلعہ کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجہ سکاوٹس قلعہ چگملائی میں ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس فورس کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ٹانک سکاؤٹس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹانک پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ٹانک شہر پر کئی راکٹ داغے جو شہر کے جنوبی حصے میں جاگرے اور زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے ہیں۔لیکن ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی قتل کے بعد حکومت نے اس کا الزام بیت اللہ محسود پر لگایا ہے اور بیت اللہ محسود نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔ لیکن بیت اللہ محسود کی تردید کے باوجود حکومت وزیرستان میں ایک بڑے آپریشن کے تیاریوں میں مصروف ہے جس کی وجہ سے وزیرستان میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 300
Reply With Quote
جواب

Tags
ٹریفک, پولیس, پاکستان, منتقل, آپریشن, اللہ, الزام, انتظامیہ, بے نظیر, خان, رات, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت کا شمالی وزیرستان میں آپریشن کرنے یا نہ کرنے پر سنجیدگی سے غور گلاب خان خبریں 0 20-12-10 05:48 AM
شمالی وزیرستان، حکومت کے حامی قبائلی جرگے کے 23 ارکان اغوا گلاب خان خبریں 0 20-12-10 05:43 AM
:::‌جنوبی وزیرستان:4 سیکورٹی اہلکار اغوا،رہائی کیلئے فورسز کی کارروائی،5 جنگجو ہلاک ::: ابو کاشان خبریں 0 02-01-08 10:47 AM
وزیرستان میں دو اہلکاروں کا اغوا!!!!!!! وجدان خبریں 0 27-12-07 09:38 AM
بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے سردار صالح بھوتانی کے نام پر غور خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 10:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger