واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جنوبی وزیرستان: تین ڈرون حملوں میں اٹھارہ ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-06-11, 12:54 PM   #1
جنوبی وزیرستان: تین ڈرون حملوں میں اٹھارہ ہلاک
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 06-06-11, 12:54 PM

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں تین ڈرون حملے کیے گئے جن میں کُل اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ تینوں ڈرون حملے جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں کیے گئے۔

جنوبی وزیرستان کی برمل تحصیل میں ڈرون کے ذریعے دو مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ چار روز قبل اسی طرح کے حملے میں انتہائی مطلوبہ رہنماء الیاس کشمیری ہلاک ہو گئے تھے۔

بی بی سی کے نامہ نگار دلاورخان وزیر نے بتایا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیر مُلکی بھی شامل ہیں۔

وانا میں ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو وانا بازار سے تقریباً پچیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب تحصیل برمل کے علاقے دانہ میں دو امریکی جاسوس طیاروں نے دو مختلف مقامات کو نشانہ بنایا
انہوں نے کہا کہ کہ پہلا حملہ تین بجے کے قریب ہوا ہے جس میں ایک اسلامی مدرسے کے قریب مٹی کے بنے ہوئے تین کچے کمروں پر دو میزائل فائر کیے گئے جس میں دس افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے پنجابی طالبان بتائے جاتے ہیں جن کے ناموں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ دوسرا حملہ بھی دانہ کے علاقے شاہ لم میں پانچ بجے قریب ہوا ہے جس میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک مکان کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے پانچوں غیر مُلکی ہیں جن کا تعلق ترکمانستان سے بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں کسی اھم شخص کی شمولیت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دانہ میں ہونے والے دونوں میزائل حملوں میں کسی مقامی فرد کے شامل ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حملے کے بعد مقامی آبادی نے تمام لاشوں کو ملبے سے نکال لیا اور علاقے کے ایک قبرستان میں دفنا دیا گیا۔

حکام کے مطابق تیسرا ڈرون حملہ ہی تحصیل برمل ہی کے علاقے درے نشتر میں ہوا ہے جس میں ایک ڈبل کیبن گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ گاڑی پر دو میزائل فائر کیے گئے جس میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند تھے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ شدت پسندوں کا تعلق کس گروپ سے ہے۔

واضح رہے تیسرا حملہ جس علاقے میں ہوا ہے یہ علاقہ افغان سرحد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں قیمتی لکڑیوں کا بُہت بڑا جنگل ہے۔اور شمالی وزیرستان کا علاقہ شوال بھی درے نشتر کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی کئی بار امریکی جاسوس طیاروں کے حملے ہوچکے ہیں۔جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,928 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 157
Reply With Quote
پرانا 06-06-11, 01:10 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,913
شکریہ: 7,290
5,958 مراسلہ میں 15,123 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آرمی چیف نے کہا ہے کہ اب حملہ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-11, 01:30 PM   #3
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,508
کمائي: 52,492
شکریہ: 5,868
3,226 مراسلہ میں 6,945 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب کے مار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کلومیٹر, پہلے, پیر, پنجابی, پاکستان, پسند, چند, نامہ, چار, مکمل, مطابق, معلوم, آبادی, ابھی, اسلامی, بڑا, بار, ترکمانستان, حملہ, دور, شخص, طور, طالبان, علاقہ, علاقے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں تین افرادہلاک ہو گئے محمدخلیل خبریں 5 20-05-11 10:07 PM
:::::تین کاموں کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے قسم اٹھائی ::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 7 14-12-09 02:17 PM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM
ضروری نہیں کہ ملکی دفاع کیلئے تلوار اٹھائی جائے، وزیر دفاع ابن جلال خبریں 0 13-09-08 09:19 PM
جنوبی وزیرستان: تین سکاؤٹس اغواء ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 01:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger