|
جنوبی وزیرستان پر امریکی جاسوس طیاروں کا میزائل حملہ ،7افراد شہید

17-09-08, 10:59 PM
جنوبی وزیرستان میں ایک اور امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ، 7 شہید، متعدد زخمی
پنٹا گون نے حملے کی تصدیق کر دی، حملے میں القاعدہ رہنما اور تین طالبان ہلاک ہوئے، حملہ اسلحے کے ذخیرے پر کیا گیا، ذرائع
پاکستان کی جانب سے حملے کی شدید مذمت، پاک امریکہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں، وزیر دفاع
جنوبی وزیرستان + اسلام آباد + واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل مائیکل مولن کی اعلیٰ پاکستانی و فوجی حکام سے ملاقاتوں اور آئندہ حملے نہ کرنے اور پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنے کی یقین دہانی کے چند گھنٹے بعد امریکی جاسوس طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ کے قریب میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ پاکستان نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاک امریکہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ پنٹاگون کے ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ کے قریب باغڑ چینا میںامریکی جاسوس طیارے کے ذریعے ایک قبائلی کے گھر پر چار میزائل داغے گئے جس سے 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق حملہ مغرب کی اذان کے بعد کیا گیاحملے کے بعد امریکی جاسوس طیارے مسلسل پروازیں کرتے رہے ۔ ذرائع کے مطابق میزائل ایک امریکی جاسوس طیارے سے داغے گئے۔ واضح رہے کہ 3ستمبر کو امریکی سپیشل فورسز نے پہلی مرتبہ اسی علاقے میں زمینی کارروائی کی تھی جس پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ امریکی و اتحادی فورسز کو پاکستانی حدود میں کارروائی کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ اس سے قبل بھی جنوبی وزیرستان پر متعدد بار امریکی جاسوس طیارے حملے کر چکے ہیں۔ جس میں بڑی تعداد میں جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق دوسری جانب پنٹاگون کے ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ باغڑ چینا کے علاقے میں میزائل حملہ میں طالبان کے راکٹوں کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایک القاعدہ کا اہم رکن اور تین طالبان مارے گئے ہیں۔ پنٹا گون کے ذرائع کے مطابق حملے کے فوری بعد پاکستانی حکام کو اطلاع دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے باغڑ چینا میں میزائل حملہ امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن کی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور دیگر پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے چند گھنٹے بعد کیا گیا جس میں امریکہ کی جانب سے اس بات کا یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور اس کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے جنوبی وزیرستان پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ افسوس ناک ہے اس سے پاک امریکہ تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوںنے کہاکہ جنوبی وزیرستان پر امریکی حملہ افسوس ناک ہے اس سے پاک امریکہ تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ چوہدری احمد مختار نے کہاکہ امریکی فوج کے سربراہ مائیکل مولن نے وزیراعظم سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ میزائل حملے کا معاملہ سفارکاری کے ذریعے حل کیا جائیگا۔ ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں طالبان اور القاعدہ کے رہنماﺅں کو نشانہ بنایا گیا ۔
/////////////////////
دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے میں تعاون جاری رکھیں گے، گیٹس
امریکہ کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات میںپاکستان میں موجود طالبان اور دوسرے انتہا پسند گروپ ملوث ہیں تاہم دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے میں تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوںنے افغانستان میں امریکہ کے حالیہ فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت پر ذاتی طور پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔ کابل میں افغان صدر حامد کرزئی اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد رابرٹ گیٹس نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں تشدد میں اضافہ کی وجہ یہ ہے کہ اس پاکستان میں موجود طالبان اور دوسرے انتہا پسند گروپ ملوث ہیں۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی فضائی حملوں کے بارے میں انہوںنے کہاکہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ مل کر پاکستان میں انتہا پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کے مسئلہ پر کام کریگا۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج کے آپریشن کی حمایت کرتے ہیںجس کی وجہ سے انتہا پسندوں پردباﺅ بڑھا ہے۔
/////////////////////
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|