واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جنوبی وزیر ستان :جھڑپوں میں سیکورٹی اہلکارجاں بحق ،3 زخمی ،ہنگو اور بونیر میں بم دھماکے،9 دوکانیں تباہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 11:13 AM   #1
جنوبی وزیر ستان :جھڑپوں میں سیکورٹی اہلکارجاں بحق ،3 زخمی ،ہنگو اور بونیر میں بم دھماکے،9 دوکانیں تباہ
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 09-01-08, 11:13 AM

وانا،ہنگو( بیورورپورٹ،آن لائن) جنوبی وزیرستان میں دو مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے تاہم آئی ایس پی آر نے ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ ہنگو اوربونیرمیں بم دھماکوں میں9 دکانیں تباہ ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے تیارزہ فورس اور چغملائی فورس کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی ہے، جس پرسیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم دونوں اطراف سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا تاہم دیگر ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکارجاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔دوسری جانب ہنگو میں پیرکی شب نامعلوم ملزما ن نے ٹل روڈ پر واقع ایک ویڈیو سینٹرکو دھماکے سے اڑادیاجس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ضلع بونیر کے تھانہ ڈگرکی حدود میں واقع شل بانڈی شریف بازار میں بھی پیر کی رات ایک زورداردھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق بم نامعلوم افراد نے ایک زنانہ شاپنگ سینٹرکواڑا نے کیلئے نصب کیا تھا جس کے نتیجے میں شاپنگ سینٹر سمیت 8دکانیں تباہ ہوگئیں۔بتایا جاتا ہے کہ تباہ شدہ شاپنگ سینٹرکونامعلوم افراد کی جانب سے کئی دھمکی آمیز خطوط بھی موصول ہوئے تھے جن میں انہیں اپنا کاروباربندکرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں ٹانک میں عمر اڈہ چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 266
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, وزیر, رات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایران میں خود کش حملے میں پاکستانی سیکیورٹی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے خدشات حیدر خبریں 6 20-10-09 10:58 AM
:::محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، وزیرداخلہ::: ابو کاشان خبریں 1 03-01-09 06:55 AM
سری لنکا کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے کولمبو (مانیٹرنگ سیل ) سری لنک عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:48 AM
جنوبی وزیرستان: 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی مسخ لاشیں برآمد،طالبان کمانڈرکا گھر عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:43 AM
شمالی وزیرستان اورچارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے اورتھانے پر حملے،9جنگجوہلاک عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 07:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:35 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger