|
جنوبی وزیر ستان میں فائر نگ کا سلسلہ رک گیا،عارضی فائر بند ی طے پاگئی ،قبائلی رہنما،فوجی تر جمان کی جانب سے تر دید

04-02-08, 06:24 AM
اسلام آباد (جنگ نیوز) جنوبی وزیرستان میں حکومت اور بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان کے مابین عارضی فائر بندی ہو گئی ہے اور فائرنگ کا سلسلہ رک گیاہے تاہم فوج کے ترجمان نے علاقے میں کسی قسم کی فائر بندی کی تردید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکردہ قبائلی ملک سینیٹرصالح شاہ نے برطانوی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جنوبی وزیرستان میں حکومت اور بیت اللہ گروپ کے مابین عارضی فائر بندی طے پاگئی ہے تا ہم اس سلسلے میں ابھی تک سرکاری اعلان نہیں ہواہے۔ان کے مطابق جنگ بندی کے بعد زیادہ تر علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ بھی بند ہوگیا ہے۔سینیٹر صالح شاہ نے بتایاکہ مجھے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ علم نہیں اور نہ تا حال بات چیت کیلئے ماحول سازگار دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں فائر بندی کیلئے پہلے سے کوششیں ہو رہی تھیں۔اس سلسلے میں جب پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہرعباس سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے جنوبی وزیرستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے مابین فائر بندی کی تردید کی۔ترجمان نے واضح کیا کہ بعض اوقات سیکیورٹی فورسز اپنی پوزیشنیں مستحکم کرنے کیلئے خود فائرنگ کا سلسلہ بند کرتی ہیں تاہم اس کا مطلب یہ ہرگزنہیں کہ جنگجوؤں کے ساتھ معاہدہ کے بعد فائرنگ بندکی گئی ہے۔دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں فائر بندی کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی فورسزکی جانب سے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملوں میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اورمقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اتوارکومحسود کے علاقہ میں کسی جگہ سے فائرنگ کی اطلاعات نہیں ملیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|