|
جنوری سے قراقرم سمیت ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

31-12-10, 03:57 AM
لاہور (جنگ نیوز) محکمہ ریلوے نے جنوری سے ٹرینوں کے کرائے بڑھانے اور بعض میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔ جی ایم ریلوے اشفاق خٹک نے لاہور میں جیو نیوز کو بتایا کہ قراقرم ایکسپریس سمیت مین روٹس کی ٹرینوں کے کرائے بڑھائے جائیں گے جبکہ برانچ روٹس کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی جائے گی۔ جی ایم ریلوے نے بتایا کہ برانچ روٹس کی غیرضروری ٹرینوں کو مرحلہ وار بند کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے 11 ارب کے امدادی پیکیج سے محکمہ اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو جائے گا۔ رقم سے نہ صرف ٹرینوں اور ٹریفک کی مرمت کی جائے گی بلکہ ڈیزل کے ریزرو میں بھی ایک ماہ کا اضافہ ہو جائے گا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|