|
جوبھی امریکا کی نمائندگی کرے گا ہم اس کے مخالف ہیں ،فضل الرحمن

19-12-07, 07:34 AM
جوبھی امریکا کی نمائندگی کرے گا ہم اس کے مخالف ہیں ،فضل الرحمن
ڈیرہ اسماعیل خان(جنگ نیوز) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلام کا قلعہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمراں اور بے نظیر امریکی نمائندے ہیں اور جو کوئی بھی امریکی نمائندگی کرے گا ہم اس کے مخالف ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے مضافات میں اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ہمارے ایٹمی سائنسدان اور اثاثوں کے معاملے میں بیرونی عزائم ہم پر ٹھونسنے کی کوشش کر رہی ہیں، وہ غیر ملکیوں کی زبان استعمال کر رہی ہیں لیکن ایم ایم اے کی قیادت انہیں کبھی بھی ایسا نہیں کرنے دے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم ملک کو مذہبی روایات اور اصولوں کے مطابق جہاں الله کے کلام اور حضور کے طریقوں پر عمل ہو، بنا کر ہی دم لیں گے، ہم نے اسے صحیح معنوں میں اسلام کا قلعہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|