واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جولین اسانژ کی جگہ آگرہ کا پاگل خانہ: مایا وتی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-09-11, 11:37 AM   #1
جولین اسانژ کی جگہ آگرہ کا پاگل خانہ: مایا وتی
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 07-09-11, 11:37 AM

اس سے پہلے وکی لیکس کے جاری کردہ ایک سفارتی مراسلے میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ایک عامر کی طرح حکمرانی کرتی ہیں، اور ان کی شان و شوکت کا یہ عالم ہے کہ ایک مرتبہ ممبئی سے ان کے پسندیدہ سینڈل لانے کے لیے ان کا نجی جیٹ طیارہ روانہ کیا گیا تھا اور ان کے دور حکومت میں بدعنوانی چھائی ہوئی ہے۔

امریکی سفارتکاروں نے بظاہر یہ معلومات مایاوتی کے قریب تصور کیے جانے والے افراد سمیت مختلف ذرائع سے حاصل کی تھی اور یہ مراسلے دو ہزار سات اور دو ہزار نو کے درمیان بھیجے گئے تھے۔
لیکن مایاوتی نے لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے ان الزامات کو یکسر مسترد کیا۔

مایا وتی نے کہا کہ ’ وکی لیکس کا مالک گزشتہ ایک دو دنوں سے میرے اور میری سرکار کے بارے میں جو غلط، بے بنیاد اور شرارت سے بھری ہوئی بےہودہ خبریں دے رہا ہے، اس سے ایسا لگتا ہےکہ یا تو وکی لیکس کا مالک پاگل ہوچکا ہے، یا پھر ہماری مخالف سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں کھیل کر ہماری پارٹی اور حکومت کو بدنام کرنے کے لیے جان بوجھ کر اس طرح کی خبریں دے رہا ہے۔‘

وکی لیکس کے بانی جولین اسانژ کو سوئیڈن میں زنا کے الزامات کا سامنا ہے۔ وہ فی الحال برطانیہ میں ہیں جہاں انہوں نے سوئیڈن کی جانب سے حوالگی کی درخواست کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اگر ان کی اپیل ناکام ہوجاتی ہو تو انہوں سوئیڈن جانا پڑسکتا ہے۔

مایاوتی نے کہا کہ وہ اس کارروائی کی سخت مذمت کرتی ہیں اور ’ وکی لیکس کے مالک کے ملک کی سرکار سے انہیں پاگل خانے بھیجنے کی درخواست کرتی ہوں اور اگرہ وہاں جگہ نہیں ہے تو میں وہاں کی سرکار کو اسے آگرہ کے پاگل خانے میں بھیجنے کا مشورہ دیتی ہوں۔’

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’ وکی لیکس کی خبروں کی بنیاد پر گھنونی سیاست کرنے والوں کی بھی میں سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔‘

وزیر اعلٰی نے کہا کہ خصوصی طیارہ ممبئی بھیجنے کا انھیں تو علم نہیں ہے لیکن ’ لگتا ہےکہ وکی لیکس کے مالک کے ساتھ بی جے پی کا یہ رہنما بھی اس طیارے پر سوار ہوکر سینڈل خریدنے ممبئی گیا ہوگا۔‘

اترپردیش کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات آئندہ چند مہینوں میں ہونے والے ہیں جن میں مایاوتی کی حکمراں بہوجن سماج پارٹی کو بی جے پی اور سماجوادی پارٹی سے سخت چیلنج کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ان کے جن اعلی افسران کو ’ وکی لیکس کی خبروں کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہیں وہ حکومت میں اور بھی زیادہ اہم ذمہ داریاں دیں گی۔‘

مراسلوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مایاوتی کو وزیر اعظم بننے کی دھن لگی ہوئی ہے۔’ لیکن ہم نے جن مبصرین سےبات کی ان کا خیال ہے کو وہ ایک دن وزیر اعظم بن تو سکتی ہیں لیکن ان کا کام کرنے کا طریقہ ایسا ہے کہ زیادہ دن ٹک نہیں پائیں گی۔‘

مایاوتی کا شمار ملک کی متنازعہ سیاسی شخصیات میں کیا جاتا ہے اور ان پر سرکاری خزانے کو برباد کرنے اور بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن مایاوتی ان الزامات کو سماج کے پسماندہ طبقات کو دبانےکی کوششوں سے تعبیر کرتی ہیں۔
‭BBC Urdu‬ - ‮نڈیا‬ - ‮جولین اسانژ کی جگہ آگرہ کا پاگل خانہ: مایا وتی‬
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 120
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-09-11), حیدر (07-09-11), عبدالقدوس (07-09-11)
پرانا 07-09-11, 01:33 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,984
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,267 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور بھی لوگ ہیں دنیا میں بُرے زردری کے سِوا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 07-09-11, 01:43 PM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,666
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہی سوچ کے یہ خبر شئیر کی ورنہ اس خبر کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں بناتا
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
9/11, india, ہے،, کوشش, کوششوں, کرتے, پہلے, پاگل, پسندیدہ, ملک, الزام, استعمال, بی, بے, جانے, خصوصی, دیں, دے, درخواست, سیاست, شان, علم, عالم, عامر, عدالت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بیماری درحقیقت کیا ہوتی ہے سیپ شعبہ طب 0 24-01-11 01:36 PM
یہ ہوتی ہے بات محمدخلیل گپ شپ 4 21-01-11 05:22 PM
محبت نہ اتنی پاس ہوتی تو دل کو آس ہوتی The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 12:37 PM
اداس چہرے کی رنگت کچھ اور ہوتی ھے The Great شعر و شاعری 0 27-08-09 11:26 AM
قومی سلطنتوں میں شعرا کی قدر مفید ہوتی ہے مگر شخصی حکومت میں مضر ہوتی ہے خرم شہزاد خرم آئیں شاعری سیکھیں 0 22-09-07 11:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger