|
جوہانسبرگ: متحدہ کے زیر اہتمام اجتماع، سانحہ کارساز میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی

26-10-07, 11:22 AM
جوہانسبرگ (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ ساؤتھ افریقہ یونٹ کے زیر اہتمام جوہانسبرگ میں ہونے والے اجتماع میں کراچی میں سانحہ 18 اکتوبر میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اجتماع کے شرکاء نے 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کی ریلی میں خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کامطالبہ کیا۔ اجتماع سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فون پر خطاب کیا۔ اجتماع میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں جوہانسبرگ میں آباد پاکستانیوں اور ایشیائی کمیونٹی کے علاوہ جوہانسبرگ کے میئرکے خصوصی نمائندے بوتھا راجہ، ساؤتھ افریقہ کی حکمراں جماعت افریقین نیشنل کانگریس اور دیگر جماعتوں کے مقامی رہنما اور کارکنان اور مقامی باشندوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ جبکہ پاکستان سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کی ماس کمیونیکشن اینڈ میڈیا منیجمنٹ کے انچارج حیدر عباس رضوی نے خصوصی طور پر اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کے آغاز میں کراچی میں 18 اکتوبر کو پیش آنے والے سانحہ کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیا گیا۔ ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے انچارج انیس الحسن اور دیگر ذمہ داران نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|