|
جوہری پروگرام پر حملہ کرنے والوں کو شرمندگی اٹھانا پڑیگی، خامنہ ای

05-01-08, 08:17 AM
جوہری پروگرام پر حملہ کرنے والوں کو شرمندگی اٹھانا پڑیگی، خامنہ ای
تہران (جنگ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ہمارے جوہری پروگرام پر حملہ کرنے والے کو شرمندگی اٹھانا پڑیگی ہماری امن پسند قوم، ہر جارح کو خواہ وہ کتنا بڑا اور طاقتور کیوں نہ ہو اس طرح شرمسار کریگی کہ وہ دوبارہ جارحیت کا تصور بھی نہیں کرے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے یہ بات اپنے دورہ یزد کے دوران سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر فوجی کارروائی کا فیصلہ واپس نہیں لیا ہے۔ جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے جبکہ ایران اصرار کرتا رہا ہے کہ اس کا پروگرام بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے خالصتاً انرجی کا حصول ہے امریکی انٹیلی جینس نے گزشتہ سال ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کا کام 2003 میں معطل کر دیا تھا۔ جمعرات کو سپریم لیڈر نے کہا کہ فی الحال ایران کو امریکہ سے تعلقات کی بحالی میں کوئی فائدہ نظر نہیں آتا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران مغرب کے مطالبہ پر اپنا نیوکلیئر پروگرام بند نہیں کرے گا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|