واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


جوہری ہتھیار: پاکستان کو بھارت پر عددی برتری‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-02-11, 12:12 AM   #1
جوہری ہتھیار: پاکستان کو بھارت پر عددی برتری‘
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 01-02-11, 12:12 AM

غیرسرکاری تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد گذشتہ سالوں میں دوگنی ہو گئی ہے۔ تاہم اُنھوں نے کہا کہ اگر ایک جانب پاکستان نے زیادہ تعداد میں جوہری ہتھیار تیار کر لیے ہیں تو دوسری جانب بھارت کے پاس ایسے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے جوہری مواد کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔
[IMG]http://media.voanews.com/images/480*320/Pakistan-Nuclear+capable+missile+ghauri.jpg[/IMG]

پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کے میدان میں بھارت پر عددی برتری حاصل کر لی ہے جس سے دونوں حریف ملکوں کے درمیان بظاہر کئی برسوں سے برقرار توازن بگڑ گیا ہے۔

یہ انکشاف امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کیا ہے جس میں بین الاقوامی ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں استعمال کے لیے تیار جوہری ہتھیاروں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے تابکار عنصر یورینیم اور پلوٹونیم کی تیاری تیز کر رکھی ہے اور وہ جوہری ہتھیاروں کو ان کے ہدف تک پہنچانے کے لیے نئے ہتھیار بھی تیار کر رہا ہے۔

غیرسرکاری تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد گذشتہ سالوں میں دوگنی ہو گئی ہے۔ تاہم اُنھوں نے کہا کہ اگر ایک جانب پاکستان نے زیادہ تعداد میں جوہری ہتھیار تیار کر لیے ہیں تو دوسری جانب بھارت کے پاس ایسے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے جوہری مواد کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے میں تعینات ملٹری اتاشی بریگیڈیئر نذیر بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور ملک میں جوہری تنصیبات کی تفصیلات بصیغہ راز ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان پڑوس میں حالات کی وجہ سے اپنی سلامتی کی ضروریات سے غافل نہیں رہ سکتا۔ ”ایک جوہری طاقت کی حیثیت سے ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت پر بھرپور اعتماد ہے۔“

تجزیہ کاروں نے بتایا کہ دنیا کے اس غیر مستحکم ترین خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ امریکی حکومت کے لیے انتہائی پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔

صدر براک اوباما کی انتظامیہ جہاں بھارت کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور دفاعی تعاون کو وسعت دے رہی ہے وہیں افغانستان میں جاری جنگ سے متعلق اپنی حکمت عملی کے تحت اُس کی کوشش ہے کہ پاکستان سے قریبی تعلقات استوار کیے جائیں۔
’جوہری ہتھیار: پاکستان کو بھارت پر عددی برتری‘ | خبریں | اردو
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 81
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (01-02-11)
جواب

Tags
com, images, india, jan, pakistan, ہے۔, کوشش, گئی, پاکستان, وجہ, موجود, مطابق, انتظامیہ, اخبار, اردو, استعمال, بٹ, بھارت, بڑا, دفاعی, دے, دنیا, عنصر, غافل, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان آرڈینینس فیکٹریز کا تیار کردہ جدید ہتھیار رضی خبریں 15 03-11-10 03:37 PM
ہتھیاروں کی عالمی تجارت60ارب ڈالر سالانہ۔پاکستان تیسرا بڑا خریدار جاویداسد خبریں 2 25-09-10 11:11 AM
افغانستان میںبرطانیہ نیا ہتھیار”پانی کا استرا “لے آیا جاویداسد خبریں 0 14-09-10 09:43 PM
بلوچستان کے درندے:بلوچی تھیرم حیدر بلوچی فورمز 8 30-05-09 01:38 AM
ہتھیاروں کی خریداری پر بھارتی احتجاج مسترد پاکستانی خبریں 0 18-08-07 03:19 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger